உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ہندوستانی بلے بازوں سے بھڑنے کیلئے پاکستان نے بھیجا ایک اور گیند بازی کوچ، جانئے کیوں؟

    Asia Cup 2022: ہندوستانی بلے بازوں سے بھڑنے کیلئے پاکستان نے بھیجا ایک اور گیند بازی کوچ، جانئے کیوں؟ (PIC. PakCricket/Twitter)

    Asia Cup 2022: ہندوستانی بلے بازوں سے بھڑنے کیلئے پاکستان نے بھیجا ایک اور گیند بازی کوچ، جانئے کیوں؟ (PIC. PakCricket/Twitter)

    Asia Cup 2022, India vs Pakistan: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں ٹیم کے ہیڈ گیند بازی کوچ شان ٹیٹ کی مدد کے لئے لاہور میں اپنے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے گیند بازی کوچ کو بھیجا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • intern, Indiaislamabadislamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں ٹیم کے ہیڈ گیند بازی کوچ شان ٹیٹ کی مدد کے لئے لاہور میں اپنے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے گیند بازی کوچ کو بھیجا ہے۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی سفارش کے بعد عمر رشید بدھ (24 اگست) کو پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے روانہ ہو گئے۔ عمر رشید بنیادی طور پر 22 سالہ پاکستانی تیز گیند باز محمد حسنین کے ساتھ کام کریں گے۔ حسنین کو تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

      پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ محمد حسنین ٹیم میں ہیں تو عمر ان کے باؤلنگ ایکشن پر نظر رکھیں گے کیونکہ انہوں نے اس تیز گیند باز کے ایکشن کو صحیح کرانے پر کام کیا تھا، جب اس سال کے شروع میں جب ان کے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی اطلاع ملی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ شان ٹیٹ آسٹریلیائی ہیں اور عمر کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: روہت شرما بنام بابر اعظم ، جانئے کیسا ہے بلے بازی اور کپتانی کا ریکارڈ


      ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف گالے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے دائیں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی ۔ شاہین انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوینٹی سیریز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ تاہم شاہین آفریدی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے اکتوبر میں نیوزی لینڈ کی سہ فریقی سیریز سے ٹیم میں واپسی کریں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وسیم اکرم نے کہا : وراٹ ۔ روہت سے ڈر نہیں... ہندوستان کا یہ بلے باز خطرناک


      22 سالہ محمد حسنین پاکستان کیلئے 18 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کے نام 17 وکٹیں ہیں۔ حسنین کو دو روز قبل ہی ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ متحدہ عرب امارات جانے سے پہلے وہ انگلینڈ میں اوول کیلئے 'دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ' کھیل رہے تھے ۔

      ایشیا کپ 2022 کیلئے پاکستانی اسکواڈ:

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور محمد حسنین ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: