உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: شاہین شاہ آفریدی نے حارث روف اور نسیم شاہ کو دی وارننگ، کہی ڈالی اتنی بڑی بات، دیکھئے ویڈیو

    Asia Cup 2022: شاہین شاہ آفریدی نے حارث روف اور نسیم شاہ کو دی وارننگ، کہی ڈالی اتنی بڑی بات  (AFP)

    Asia Cup 2022: شاہین شاہ آفریدی نے حارث روف اور نسیم شاہ کو دی وارننگ، کہی ڈالی اتنی بڑی بات (AFP)

    Asia Cup 2022: پاکستان کا اگلا میچ اب 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے ساتھ ہے۔ افغان ٹیم کے خلاف اہم میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ نے تجربہ کار تیز گیند باز شاہین آفریدی کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaislamabadislamabad
    • Share this:
      Asia Cup 2022:  ایشیا کپ 2022 کا دوسرا سپر فور میچ اتوار کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں پاکستان کی ٹیم ایک گیند باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے جیت گئی۔ میچ کے دوران آخری اوورز میں پاکستانی تیز گیند بازوں کا جلوہ دیکھنے کو ملا ۔ شروعاتی اوورز میں مار کھانے کے بعد پاکستانی تیز گیند بازوں نے آخری اوورز میں شاندار واپسی کی اور ایک موقع پر 200 کے پار جارہی ہندوستانی ٹیم کو 181 رنز پر روک دیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK میچ میں ٹاس کے دوران ہوا عجب و غضب ڈراما، روی شاستری نے کیا کچھ ایسا کہ ...


      پاکستان کا اگلا میچ اب 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے ساتھ ہے۔ افغان ٹیم کے خلاف اہم میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ نے تجربہ کار تیز گیند باز شاہین آفریدی کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ حارث رؤف اور نسیم شاہ سے بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران شاہین نے ان دونوں گیند بازوں کی کافی تعریف کی۔


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے آٹھ دن میں ہندوستان سے لیا ہار کا بدلہ، رضوان اور نواز چمکے


      شاہین نے 28 سالہ تیز گیند باز حارث رؤف کو مشورہ دیا کہ وہ آخری اوورس یعنی ڈیتھ اوورز میں زیادہ سے زیادہ یارکر پھینکیں۔ اس دوران انہوں نے دونوں گیند بازوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ایشیا کپ ہاتھ سے نہیں جانا چاہئے۔ شاہین کی اس بات پر رؤف اور شاہ دونوں نے ایک ساتھ کہا 'انشاءاللہ ضرور..'

      رؤف اور شاہ سے ہوئی اس خاص بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ اپنی فٹنس پر بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی اس خاص گفتگو کا ویڈیو کو شائقین بھی کافی پسند کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ میں نہیں کھیل رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: