உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: وسیم اکرم نے کھول دی پاکستان کی پول، ہندوستان کو بتادی اپنی ٹیم کی سب سے بڑی کمی

    Asia Cup 2022: وسیم اکرم نے کھول دی پاکستان کی پول، ہندوستان کو بتادی اپنی ٹیم کی سب سے بڑی کمی (Babar Azam Instagram)

    Asia Cup 2022: وسیم اکرم نے کھول دی پاکستان کی پول، ہندوستان کو بتادی اپنی ٹیم کی سب سے بڑی کمی (Babar Azam Instagram)

    Asia Cup 2022: پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز وسیم اکرم نے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اسے محض ایک کرکٹ میچ کی طرح سمجھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaislamabadislamabadislamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 28 اگست کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی (ایشیا کپ 2022) کے کرکٹ میچ پر سبھی کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں ۔ اس درمیان پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز وسیم اکرم نے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اسے محض ایک کرکٹ میچ کی طرح سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر کمزور ہے۔ یہ کمزور کڑی ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا اور اگلے روز خطاب کی مضبوط دعویدار ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گزشتہ سال کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا میچ ہے۔ ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 10 وکٹوں سے بڑی جیت حاصل کی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ٹیم میں لوٹا رفتار کا سوداگر، ICC لگا چکا ہے پابندی، 155 کلو میٹر کی ہے رفتار


      سابق کپتان وسیم اکرم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ سب کی نظریں اس میچ پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ لوگ ان دونوں ٹیموں کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھنے کے عادی نہیں ہیں۔ لہذا انہیں اس میچ کا انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس کو صرف ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی لیں، جس میں ایک ٹیم ہارے گی اور ایک جیتے گی۔ ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والی ہائپ سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ میں کھلاڑیوں سے کہوں گا کہ وہ اپنے کھیل پر دھیان دیں اور سوشل میڈیا کے ہائپ سے دور رہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عاقب جاوید کا بڑا بیان، چوٹ نہیں بلکہ اس وجہ سے شاہین شاہ آفریدی Asia Cup سے ہوئے باہر


      وسیم اکرم نے کہا کہ گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم پوری طرح بدل گئی ہے اور نئے اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نوجوان ٹیم ہے، لیکن مسلسل اچھا کھیل رہی ہے۔ مڈل آرڈر کمزور کڑی ہو سکتا ہے، جس میں افتخار احمد کے علاوہ کسی کو تجربہ نہیں ہے۔

      انہوں نے اعتراف کیا کہ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے چوٹ کی وجہ سے باہر ہونے سے پاکستان کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شاہین کی کمی کافی محسوس ہوگی، کیونکہ وہ نئی گیند سے وکٹیں لینے میں ماہر ہیں۔ وہ لگاتار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور دنیا کے ٹاپ تین تیز گیند بازوں میں شامل ہیں۔ لیکن ان کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے اور ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: