IND VS PAK: وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کا کردیا انتخاب، ہندوستان کے خلاف میچ میں اتریں گے یہ 11 کھلاڑی!
IND VS PAK: وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کا کردیا انتخاب، ہندوستان کے خلاف میچ میں اتریں گے یہ 11 کھلاڑی! (AFP)
India vs Pakistan, Asia Cup 2022: ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ کرکٹ ایکسپرٹس دونوں ٹیموں کے مضبوط اور کمزور پہلوؤں پر مسلسل گفتگو کر رہے ہیں۔
نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کا آغاز ہو چکا ہے۔ اہم میچز 27 اگست سے شروع ہوں گے۔ تاہم جس میچ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا میچ ہے۔ دونوں ٹیمیں اس میچ کے لیے 28 اگست کو دبئی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل دونوں ممالک کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ کرکٹ ایکسپرٹس دونوں ٹیموں کے مضبوط اور کمزور پہلوؤں پر مسلسل گفتگو کر رہے ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے حوالے سے جاری بحث کے درمیان گرین آرمی کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے اپنی ٹیم کے لیے پلیئنگ الیون کا مشورہ دیا ہے۔ اسٹار اسپورٹس کے خصوصی پروگرام میں روی شاستری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی تجربہ کار گیند باز نے بتایا ہے کہ پاک ٹیم کو کن 11 کھلاڑیوں کے ساتھ ہندوستان کے خلاف میدان میں اترنا چاہئے۔
بھارت کے خلاف اہم میچ میں وسیم اکرم نے تین تیز گیند بازوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاداب خان کو آل راؤنڈر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ ساتھ ہی ایک ماہر اسپنر کے طور پر انہوں نے محمد نواز کو ٹیم میں رکھا ہے۔
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، خوشدل شاہ، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ۔
ایشیا کپ 2022 کیلئے پاکستانی ٹیم :
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادری۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔