உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان کا گیندباز پھر قہر ڈھانے کیلئے ہے تیار، ہوسکتا ہے ہندوستان سے مقابلہ، دیکھئے ویڈیو

    Asia Cup 2022: پاکستان کا گیندباز پھر قہر ڈھانے کیلئے ہے تیار، ہوسکتا ہے ہندوستان سے مقابلہ، دیکھئے ویڈیو (Pakistan cricket twitter)

    Asia Cup 2022: پاکستان کا گیندباز پھر قہر ڈھانے کیلئے ہے تیار، ہوسکتا ہے ہندوستان سے مقابلہ، دیکھئے ویڈیو (Pakistan cricket twitter)

    Asia Cup 2022: اگر پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو ٹیم سپر 4 کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک مرتبہ پھر مقابلہ ہو گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • intern, Indiadubaidubaidubai
    • Share this:
      Asia Cup 2022: پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ میں اچھی شروعات نہیں کر سکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں اس کو ہندوستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست ملی تھی۔ ٹیم گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں 2 ستمبر کو ہانگ کانگ سے ٹکرائے گی۔ 19 سالہ تیز گیند باز نسیم شاہ نے حالانکہ ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ وہ میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ایسے میں ان کے دوبارہ فٹ ہونے پر سوالات اٹھ رہے تھے۔ لیکن نسیم مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور گیندبازی بھی شروع کر دی ہے۔ وہ کل ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں بھی میدان میں اتر سکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی غلطی کا دوسری مرتبہ اٹھانا پڑا نقصان


      نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہل کو صفر پر بولڈ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سوریہ کمار یادو کی وکٹ بھی لی تھی ۔ جبکہ وراٹ کوہلی کا کیچ صفر پر چھوٹ گیا تھا ۔ مجموعی طور پر اس نوجوان گیند باز نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی 12 گیندوں پر ہندوستانی بلے باز ایک بھی رن نہیں بنا سکے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف کیا تھا دوہرا وار، اب حاصل کیا T20میں سب سے بڑا مقام


      پاکستان سپر لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی گیند بازی کی چھاپ چھوڑنے والے نسیم شاہ کا ٹی ٹوینٹی کیرئیر کافی بہترین ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 46 میچوں میں 29 کی اوسط سے 46 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں۔ وہ ایک مرتبہ 4 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ اکنامی 8 کے آس پاس ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لئے 13 ٹیسٹ میں 33، 3 ون ڈے میں 10 اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹیں لی ہیں ۔

      اگر پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو ٹیم سپر 4 کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک مرتبہ پھر مقابلہ ہو گا۔ ہندوستان اور پاکستان سپر 4 میں 4 ستمبر کو آمنے سامنے ہوسکتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: