உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمع کو کیوں نہیں ملا موقع؟ پونٹنگ نے بتائی یہ وجہ

    Asia Cup 2022: جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمع کو کیوں نہیں ملا موقع؟ پونٹنگ نے بتائی یہ وجہ (AP)

    Asia Cup 2022: جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمع کو کیوں نہیں ملا موقع؟ پونٹنگ نے بتائی یہ وجہ (AP)

    Asia Cup 2022: آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ نے ایشیا کپ اسکواڈ میں محمد سمیع کی عدم موجودگی کے بارے میں کہا کہ وہ طویل فارمیٹ کیلئے بہترین ہیں۔ سابق آسٹریلیائی کپتان نے کہا کہ ہندوستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں ان سے کئی بہتر تیز گیند باز ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ نے ایشیا کپ اسکواڈ میں محمد سمیع کی عدم موجودگی کے بارے میں کہا کہ وہ طویل فارمیٹ کیلئے بہترین ہیں۔ سابق آسٹریلیائی کپتان نے کہا کہ ہندوستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں ان سے کئی بہتر تیز گیند باز ہیں۔ ہندوستان نے بھونیشور کمار، آویش خان اور ارشدیپ سنگھ کو تین تیز گیند بازوں کے طور پر منتخب کیا ہے، جس میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 15 رکنی اسکواڈ میں چوتھے گیند باز ہیں۔

      دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپیئن کپتان پونٹنگ نے 'آئی سی سی ریویو' کے تازہ ایپی سوڈ میں کہا کہ "سمیع طویل عرصے سے ہندوستان کیلئے بہت اچھے گیند باز رہے ہیں۔ اگر آپ ان کی صلاحیت کو دیکھیں تو وہ شاید ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔‘‘ پونٹنگ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں سمیع سے کہیں زیادہ بہتر تیز گیند باز ہیں اور انہوں نے ایشیا کپ کے لیے صرف تین کا ہی انتخاب کیا ہے، اس لئے اگر ٹیم میں ممکنہ چار نام ہوتے تو وہ چوتھے تیز گیند باز ہو سکتے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پی سی بی کی بڑی مشکل حل،بابر اعظم نے مانی بورڈ کی بات، جانئے پورا معاملہ


      جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل زخموں سے ٹھیک ہورہے ہیں تو کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ سمیع کو ایشیا کپ میں نئی ​​گیند کی ذمہ داری شیئر کرنے کیلئے شامل کیا جانا چاہئے تھا۔ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پونٹنگ نے ہندوستان کو ٹورنامنٹ کا مضبوط دعویدار قرار دیا۔ پونٹنگ نے کہا کہ ایشیا کپ ہی نہیں کسی بھی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو ہرانا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہر مرتبہ ہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو لے کر بات کرتے ہیں جو آنے والا ہے اور اس میں بھی ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہوگی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار یادو T20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر، شریس ایئر، روی بشنوئی اور کلدیپ کو بھی فائدہ


      انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں گہرائی یقینی طور پر دیگر ٹیموں سے بہتر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان ایشیا کپ جیتے گا۔ ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز ایک دہائی سے منعقد نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو ہمیں اس کی کمی محسوس ہوئی ہے، ایسا نہیں ہے کیا؟ ذرا پچھلے 15 یا 20 سال کو دیکھئے ۔

      انہوں نے کہا کہ ’’ایک کرکٹ فین کے طور پر جب بھی اس طرح کے مقابلے ہوتے ہیں، تو بیٹھ کر انہیں دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے کیونکہ اس میں تھوڑا جوش زیادہ ہوتا ہے۔‘‘ پونٹنگ نے کہا کہ جب حریف کی بات آتی ہے تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز ٹیسٹ کرکٹ ٹاپ پر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگ بھی اس بارے میں یہی کہیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: