உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs AFG میچ سے پہلے دبئی اسٹیڈیم کے انٹری گیٹ کے پاس لگی آگ، مچا ہنگامہ، دیکھئے ویڈیو

    IND vs AFG میچ سے پہلے دبئی اسٹیڈیم کے انٹری گیٹ کے پاس لگی آگ، مچا ہنگامہ، دیکھئے ویڈیو (Twitter)

    IND vs AFG میچ سے پہلے دبئی اسٹیڈیم کے انٹری گیٹ کے پاس لگی آگ، مچا ہنگامہ، دیکھئے ویڈیو (Twitter)

    IND vs AFG : ایشیا کپ کے سپر 4 راؤنڈ کا ایک میچ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ سے پہلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے انٹری گیٹ کے قریب ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اردگرد دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • intern, Indiadubaidubaidubai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ کے سپر 4 راؤنڈ کا ایک میچ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ سے پہلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے انٹری گیٹ کے قریب ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اردگرد دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ ابتدائی طور پر ایسی اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ یہ آگ اسٹیڈیم کے اندر لگی ہے، لیکن بعد میں یہ واضح ہوا کہ آگ اسٹیڈیم کے قریب واقع ایک عمارت میں لگی ہے، جس پر فائر بریگیڈ  کی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو پالیا۔ اس آگ کی وجہ سے میچ میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں آئی اور دونوں ٹیمیں میچ سے پہلے معمول کے مطابق وقت پر اسٹیڈیم پہنچیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ نے ادھار کے بلے سے لگایا چھکا اور پاکستان کو فائنل میں پہنچایا، پھر کہی یہ بات


      ہندوستان اور افغانستان دونوں ہی ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل کی ریس سے باہر ہو چکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر 4 کے اس میچ سے فیصلہ ہو گا کہ کون سی ٹیم تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہے گی۔ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ دونوں کے درمیان خطابی مقابلہ 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان سے شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روتا ہوا نظر آیا افغانستان کا یہ کھلاڑی، ویڈیو وائرل


      ہندوستان نے گروپ مرحلے کے اپنے دونوں میچ جیتے تھے۔ اس نے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس کے بعد ہانگ کانگ کو بھی شکست دی تھی۔ تاہم سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان نے ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر حساب برابر کرلیا ۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا سری لنکا کے خلاف میچ بھی ہار گئی۔

      ہندوستان کی فائنل میں پہنچنے کی آخری امید افغانستان تھا۔ اگر وہ بدھ کو ہونے والے سپر 4 میچ میں پاکستان کو شکست دے دیتا تو ہندوستان کے پاس فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوتا۔ لیکن پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ہندوستان کی یہ امید بھی ختم کر دی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: