ہوم » نیوز » اسپورٹس

بجلی سے بھی تیز ہیں ایم ایس دھونی کے ہاتھ ، ایشیا کپ فائنل میں اپنے نام کئے کئی ریکارڈس

ٹیم انڈیا کے پلٹ وار میں دھونی کا بھی بڑا ہاتھ رہا ۔ دھونی نے سنچری لگانے والے لٹن داس اور بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضی کو اسٹمپ آوٹ کیا ، جس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی ریکارڈس بھی اپنے نام کرلئے ۔

  • Share this:
بجلی سے بھی تیز ہیں ایم ایس دھونی کے ہاتھ ، ایشیا کپ فائنل میں اپنے نام کئے کئی ریکارڈس
بجلی سے بھی تیز ہیں ایم ایس دھونی کے ہاتھ ، ایشیا کپ فائنل میں اپنے نام کئے کئی ریکارڈس

ایشیا کپ کے فائنل میں اچھی شروعات کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم بڑا اسکور نہیں کر پائی ۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 222 رنوں پر سمیٹ دیا ۔ لٹن داس اور مہدی حسن کی 120 رنوں کی اوپننگ شراکت داری کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست پلٹ وار کرتے ہوئے اس کے اگلے 9 وکٹ صرف 102 رنوں پر ہی جھٹک لئے ۔

ٹیم انڈیا کے اس پلٹ وار میں دھونی کا بھی بڑا ہاتھ رہا ۔ دھونی نے سنچری لگانے والے لٹن داس اور بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضی کو اسٹمپ آوٹ کیا ، جس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی ریکارڈس بھی اپنے نام کرلئے ۔

دھونی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹ کے پیچھے 800 شکار پورے ہوگئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ایشیا کے پہلے وکٹ کیپر ہیں۔ دھونی سے آگے مارک باوچر (998) اور ایڈم گلکرسٹ (905) ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں دھونی کی سب سے زیادہ 184 اسٹمپنگ تو ہے ہی ، لیکن اگر لسٹ اے کرکٹ کی بات کریں تو ان کے نام 130 اسٹمپنگ ہیں ۔ وہ اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں اگر ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ کی بات کریں ، تو دھونی کے نام سب سے زیادہ 10 اسٹمپنگ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جن کے نام اس ٹورنامنٹ میں 9 اسٹمپنگ تھی۔

First published: Sep 28, 2018 10:27 PM IST