ہوم » نیوز » اسپورٹس

امام الحق نے کردی ایک ایسی " بڑی غلطی " جو پاکستانی ٹیم پر پڑ گئی بھاری ، گنوانا پڑ گیا میچ

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی فیلڈنگ خراب رہی اور کیچز ڈراپ کرنے کی وجہ سے ہی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • Share this:
امام الحق نے کردی ایک ایسی
امام الحق ۔ فائل فوٹو

ایشیا میں ہندوستان نے پاکستان کو کراری شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے دو روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ میں ہندوستان نے 9 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔ تاہم اگر پاکستان کی شکست کی بات کریں ، تو اس میں وہاں کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ ایک بڑی وجہ رہی ۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی فیلڈنگ خراب رہی اور کیچز ڈراپ کرنے کی وجہ سے ہی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفراز کے مطابق کیچ ڈراپ کرکے میچ نہیں جیتے جاسکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ پاکستانی فیلڈرس نے ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما کے دو کیچ چھوڑدئے جو ٹیم پر بھاڑی پڑگئے ۔

روہت شرماکا پہلا کیچ پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق نے چھٹے اوورس میں ہی ڈراپ کردیا ۔ شاہین آفریدی کی گیند پر روہت شرما شارٹ کھیلنا چاہ رہے تھے ، مگر گیند ان کے بلے سے ٹکرا کر سیدھے امام الحق کے پاس پہنچ گئی ۔ تاہم امام نے یہ کیچ ڈراپ کردیا ۔ روہت شرما اس وقت صرف 14 رن بناکر کھیل رہے تھے ۔ اگر امام الحق نے یہ کیچ پکڑ لیا ہوتاتو میچ کا رخ بدل سکتا تھا اور ٹیم انڈیا کو مشکل پیش آسکتی تھی ۔ اس کے بعد روہت کو 28 ویں اوورس میں شاداب کی گیند پر ایک مرتبہ لائف لائن مل گئی اور ایک کیچ اور ڈراپ کردیا گیا ۔

روہت شرما نے 119 گیندوں پر ناٹ آوٹ 111 رن کی اننگز کھیلی ۔ اس دوران انہوں نے 7 چوکے اور چار چھکے بھی لگائے ۔ یہی نہیں روہت نے شیکھر دھون ( 114) کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے 210 رنوں کی شاندار ساجھیداری بھی کی ، جس کی وجہ سے پاکستان بیک فٹ پر چلی گئی اور میچ گنوا بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹیم انڈیا سے ہار کی بتائی یہ وجہ ، اشاروں ہی اشاروں میں اس کھلاڑی پرسادھا نشانہ


یہ بھی پڑھیں : جلد ہی ٹوٹنے والا ہے فخر زمان کا سب سے تیز 1000 رنوں کا ریکارڈ ، یہ کھلاڑی ہاتھ دھوکر پڑا پیچھا !۔

First published: Sep 24, 2018 12:23 PM IST