ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کواس وجہ سے 6 دنوں سے نہیں آرہی ہے نیند ، خود کیا سنسنی خیز انکشاف

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے کپتان پر ہمیشہ دباو رہتا ہے ، جب ٹیم ہارتی ہے تو دباو مزید بڑھ جاتا ہے ۔ میں اگر آپ کو کہوں گا کہ گزشتہ چھ دنوں سے میں ڈھنگ سے سو نہیں پایا ہوں تو آپ کو یقین نہیں ہوگا ۔

  • Share this:
پاکستانی کپتان سرفراز احمد کواس وجہ سے 6 دنوں سے نہیں آرہی ہے نیند ، خود کیا سنسنی خیز انکشاف
سرفراز احمد ۔ فائل فوٹو ۔

پہلے اپنے سب سے بڑے حریف ہندوستان سے دو میچ بری طرح ہارنے اور اس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم سے میچ گنواکر ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم اور بالخصوص پاکستانی کپتان سرفراز احمد کافی دباو میں ہیں اور ان کی کافی تنقیدیں بھی کی جارہی ہیں ۔ حالانکہ ان شکستوں سے کپتان سرفراز خود بھی بہت مایوس ہیں اور انہیں نیند بھی نہیں آرہی ہے ۔

ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد سرفراز احمد نے خود انکشاف کیا کہ گزشتہ 6 دنوں سے انہیں نیند نہیں آرہی ہے ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے کپتان پر ہمیشہ دباو رہتا ہے ، جب ٹیم ہارتی ہے تو دباو مزید بڑھ جاتا ہے ۔ میں اگر آپ کو کہوں گا کہ گزشتہ چھ دنوں سے میں ڈھنگ سے سو نہیں پایا ہوں تو آپ کو یقین نہیں ہوگا ۔

سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کارکردگی کافی خراب رہی ۔ ہماری بلے بازی بھی اچھی نہیں رہی اور ہم نے کئی کیچ چھوڑے۔ ہماری گیند بازی بھی اوسط درجہ کی ہی رہی اور یہی وجہ ہے کہ ہم ایشیا کپ سے باہر ہیں۔ میں نے بھی اچھی بلے بازی نہیں کی ، لیکن ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا کیونکہ یہ نوجوان ٹیم ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد نے بطور بلے بازی چمپئنز ٹرافی 2017 سے اب تک صرف ایک نصف سنچری لگائی ہے۔ سرفراز نے 13 یک روزہ میچوں میں صرف 17.2 کی اوسط سے 172 رن بنائے ہیں۔ ایسے میں ان کی کپتانی اور بلے بازی دونوں پر سوال اٹھنا اور ان کی نیند غائب ہونا لازمی ہے۔

First published: Sep 28, 2018 05:23 PM IST