ہوم » نیوز » اسپورٹس

کراری ہار کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کیا اعتراف ، اس معاملہ میں ہندوستانی بلے باز پاکستانیوں سے ہیں کافی آگے

ایشیا کپ سپر فور کے تیسرے میچ میں نو وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ہندوستان کے سلامی بلے بازوں شیکھر دھون اور روہت شرما کی جم کر تعریف کی ۔

  • Share this:
کراری ہار کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کیا اعتراف ، اس معاملہ میں ہندوستانی بلے باز پاکستانیوں سے ہیں کافی آگے
سرفراز احمد ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ سپر فور کے تیسرے میچ میں نو وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ہندوستان کے سلامی بلے بازوں شیکھر دھون اور روہت شرما کی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے میچ میں ہندوستانی بلے بازوں نے بلے بازی کی ، جیت کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے ۔

پاکستانی کپتان نے اس موقع پر اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے ہندوستانی بلے بازوں کا اسکل لیول ہم سے بہت زیادہ ہے ۔ ہم میں وہ اسکل نہیں ہیں جو ہندوستانی بلے بازوں میں ہیں ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں فائنل میں پہنچنا ہے تو ہمیں اپنے کھیل کے طریقہ پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہمارا کرو یامرو میچ ہے ، امید ہے کہ ہم اس میچ میں جیت حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ شیکھر دھون ( 114) اور کپتان روہت شرما ( 111 ناٹ آوٹ ) کی شاندار اننگز کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی اور ایشیا کپ 2018 کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ ہندوستان نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 237 رن پر روک دیا اور پھر 39.3 اوورس میں ایک وکٹ گنواکر ہدف کا حاصل کرلیا۔


یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹیم انڈیا سے ہار کی بتائی یہ وجہ ، اشاروں ہی اشاروں میں اس کھلاڑی پرسادھا نشانہ

First published: Sep 24, 2018 04:06 PM IST