உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کرکٹر آصف علی کے کرکٹ کھیلنے پر لگے پابندی، افغانستان کے کھلاڑی کا آئی سی سی سے مطالبہ

    پاکستانی کرکٹر آصف علی کے کرکٹ کھیلنے پر لگے پابندی، افغانستان کے کھلاڑی کا آئی سی سی سے مطالبہ (Naziausman60 twitter)

    پاکستانی کرکٹر آصف علی کے کرکٹ کھیلنے پر لگے پابندی، افغانستان کے کھلاڑی کا آئی سی سی سے مطالبہ (Naziausman60 twitter)

    PAK vs AFG, Asia cup 2022: افغانستان کے تیز گیند باز آفتاب عالم نے آئی سی سی سے آصف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آفتاب کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او شفیق استنکزئی نے بھی پاکستانی بلے باز پر ایشیا کپ کے باقی میچوں کیلئے پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaafghanistanafghanistanafghanistan
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 کے ایک میچ میں پاکستان نے آخری اوور میں افغانستان کے خلاف 1 وکٹ سے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ اس میچ میں پاکستان اور افغانستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان تنازع کے بعد ہاتھا پائی تک کی نوبت آگئی تھی ۔ پاکستانی بلے باز آصف علی نے افغانستان کے تیز گیند باز فرید احمد کو مارنے کیلئے بیٹ اٹھا لیا۔ یہ پورا تنازع آصف کے آوٹ ہونے کے بعد ہوا۔ اب افغانستان کے تیز گیند باز آفتاب عالم نے آئی سی سی سے آصف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آفتاب کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او شفیق استنکزئی نے بھی پاکستانی بلے باز پر ایشیا کپ کے باقی میچوں کیلئے پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

      شفیق استنکزئی نے ٹویٹ کیا: آصف علی کا رویہ احمقانہ ہے۔ ان پر فورا ایشیا کپ کے باقی میچوں کیلئے پابندی لگادی جانی چاہئے ۔ یہی نہیں انھوں نے لکھا کہ ایک گیندباز کو جشن منانے کا حق ہے، لیکن آپ کسی سے ہاتھا پائی نہیں کر سکتے، اس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ایک طرف افغانستان کے کھلاڑی اس پورے تنازع کیلئے ذمہ دار آصف علی کو ٹھہرا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے اس کیلئے ذمہ دار افغانستان کی ٹیم کو ٹھہرایا ہے۔ اختر نے کہا کہ افغانستان کے تیز گیند باز نے آصف علی کو اکسایا تھا اور اسی وجہ سے یہ پورا تنازع ہوا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  شاہین آفریدی نے حارث روف اور نسیم شاہ کو دی وارننگ، کہی ڈالی اتنی بڑی بات


      آصف علی اور فرید میدان پر بھڑ گئے تھے

      بتادیں کہ میچ کے 19ویں اوور میں پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانستان کے گیند باز فرید احمد کے درمیان تنازع ہوگیا تھا ۔ دونوں کے درمیان مار پیٹ تک کی نوبت آگئی تھی ۔ آصف نے فرید کو مارنے کیلئے بیٹ بھی اٹھالیا۔ تاہم افغان کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے تنازع کو ختم کرایا۔ دراصل فرید نے پاکستان کی اننگز کا 19واں اوور پھینکا تھا۔ ان کی چوتھی گیند پر آصف نے لمبا چھکا لگایا، جوفرید کو ناگوار گزرا ۔ تاہم انہوں نے اگلی ہی گیند پر آصف کو آؤٹ کر کے اپنا حساب برابر کر لیا ۔



      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا لیجنڈ 40 سال کی عمر میں T20 میں مچا رہا کہرام، بلے باز اور گیند سے کیا کمال


      فرید نے آصف کے سامنے ان کی وکٹ حاصل کرنے کا جشن منایا۔ اس دوران افغانستان کے گیند باز نے آصف سے کچھ کہا، جس کے بعد وہ اپنا آپا کھو بیٹھے اور پہلے افغان گیند باز کو اپنے ہاتھ سے پیچھے کی طرف دھکا دیا اور پھر مارنے کیلئے بیٹ اٹھا لیا۔

      آصف کے آؤٹ ہونے کے بعد نسیم شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پاکستان کو سنسنی خیز جیت دلائی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: