உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان پہنچنے پر کرکٹر آصف علی نے پھر اٹھایا ہاتھ، اس مرتبہ فین بنا شکار، دیکھئے ویڈیو

    پاکستان پہنچنے پر کرکٹر آصف علی نے پھر اٹھایا ہاتھ، اس مرتبہ فین بنا شکار، دیکھئے ویڈیو (AP)

    پاکستان پہنچنے پر کرکٹر آصف علی نے پھر اٹھایا ہاتھ، اس مرتبہ فین بنا شکار، دیکھئے ویڈیو (AP)

    پاکستانی ٹیم کی شکست سے شائقین بھی مایوس اور غصے میں ہیں اور اپنی ہی ٹیم کو کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل میچ ہار کر جب وطن واپس پہنچی تو ایئرپورٹ پر بھی کچھ ایسا ہی حال تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiapakistanpakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستانی ٹیم کا 10 سال بعد ایشیا کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ٹیم فائنل میں پہنچ کر چوک گئی ۔ اس کو خطابی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں 23 رنز سے ملی ۔ پاکستانی ٹیم کی شکست سے شائقین بھی مایوس اور غصے میں ہیں اور اپنی ہی ٹیم کو کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل میچ ہار کر جب وطن واپس پہنچی تو ایئرپورٹ پر بھی کچھ ایسا ہی حال تھا ۔ کھلاڑیوں کو فینس کی جانب سے کسی قسم کی بدتمیزی کا سامنا نہ کرنا پڑا، اسی لئے انہیں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ایئرپورٹ سے باہر نکالا گیا۔ بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ایئرپورٹ کی سیکورٹی میں تعینات اہلکار تو ہاتھ پکڑ کر ان کی گاڑی تک چھوڑنے گئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گیند باز نسیم شاہ نے کہا کون ہیں اروشی روتیلا، میں نہیں جانتا، اب اداکارہ نے دیا یہ جواب


      اسی درمیان ایئرپورٹ سے نکلتے وقت آصف علی نے ایشیا کپ والی غلطی دہرا دی۔ انہوں نے سیلفی کی گزارش کررہے فین کا ہاتھ جھٹک دیا ۔ اس کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔  آصف علی جب ایئرپورٹ سے باہر نکل رہے تھے تو فینس کے درمیان ان کے ساتھ سیلفی لینے کی ہوڑ سی مچ گئی ۔ اس دوران ایک مداح نے انہیں سیلفی لینے کے لئے ہاتھ لگایا تو پاکستانی کھلاڑی کو یہ ناگوار گزرا اور انہوں نے فورا مداح کو غصہ میں دیکھا اور اس کا ہاتھ ایک طرف جھٹک دیا اور تیزی سے آگے کی طرف بڑھ گئے ۔ یہ ویڈیو میں صاف نظر بھی آرہا ہے ۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ، جب آصف علی نے اس طرح کا برتاو دکھایا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان، بمراہ اور ہرشل پٹیل کی واپسی


      ایشیا کپ کے دوران بھی آصف علی نے افغانستان کے خلاف سپر 4 میچ میں اپنی حرکت سے بڑا تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم 130 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ ایک موقع پر پاکستان 110 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ آصف علی ایک سرے پر کھڑے تھے۔

      لیکن پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں وہ فرید احمد کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ افغانستان کے گیند باز فرید نے اس وکٹ کا جشن اس طرح منایا کہ آصف نے اپنا آپا کھو دیا اور پہلے گیند باز کو دھکا دیا اور پھر مارنے کیلئے بلا اٹھا لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: