T20 World Cup 2022: آسٹریلیا جیت کر بھی بحران میں، افغانستان کے بلے بازوں نے جم کر کیا مقابلہ
T20 World Cup: آسٹریلیا جیت کر بھی بحران میں، افغانستان کے بلے بازوں نے جم کر کیا مقابلہ ۔ تصویر : AFP
AUS vs AFG World Cup 2022: آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا نے یہ میچ 4 رنز سے جیت لیا۔
نئی دہلی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا 38 واں میچ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے دھماکہ دار نصف سنچری بنائی ۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا نے یہ میچ 4 رنز سے جیت لیا۔ تاہم اس میچ میں راشد خان کے ناٹ آوٹ 48 رنز کی وجہ سے افغانستان کے بلے بازوں کا سخت مقابلہ ہوا ۔
جیت کے باوجود آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجہ پر انحصار کرنا ہوگا۔ اگر سری لنکا انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انگلینڈ کا رن ریٹ آسٹریلیا سے بہتر ہے ۔ 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری افغانستان کی ٹیم کی جانب سے رحمت اللہ گرباز نے 30 رنز، عثمان غنی نے دو رنز، ابراہیم زادران نے 26 رنز، گلبدین نائب نے 39 رنز، محمد نبی نے ایک رن ، درویش رسول نے 15 رنز اور راشد خان نے 23 گیندوں پر چار چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے ۔
اس سے قبل گلین میکسویل نے 32 گیندوں پر ناٹ آوٹ 54 رنز بنائے۔ افغانستان نے آخری 5 اوورز میں شاندار گیند بازی سے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں پر صرف 168 رنز بنانے کی اجازت دی ۔ میکسویل نے اپنی اننگز کے دوران چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل مارش نے 45 ، ڈیوڈ وارنر نے 25 رنز اور مارکس اسٹونیس نے 25 رنز بنائے ۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ فضل حق فاروقی نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔