ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی چلا بلا ، مگر بڑا ریکارڈ بنانے سے بال بال چوک گیا یہ آسٹریلیائی کھلاڑی

ایک مرتبہ پھر کپتان ایرون فنچ کا بلا چلا اور انہوں نے 90 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ تاہم ایک بڑا ریکارڈ بنانے سے وہ صرف 10 رنوں سے چوک گئے۔ فنچ کی وکٹ یاسر شاہ نے لی۔

  • Share this:
پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی چلا بلا ، مگر بڑا ریکارڈ بنانے سے بال بال چوک گیا یہ آسٹریلیائی کھلاڑی
پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی چلا بلا ، مگر بڑا "ریکارڈ "بنانے سے بال بال چوک گیا یہ آسٹریلیائی کھلاڑی

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ ایک مرتبہ پھر کپتان ایرون فنچ کا بلا چلا اور انہوں نے 90 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ تاہم ایک بڑا ریکارڈ بنانے سے وہ صرف 10 رنوں سے چوک گئے۔ فنچ کی وکٹ یاسر شاہ نے لی۔

ایرون فنچ نے پہلے میچ میں116 رنوں کی اننگز کھیلی تھی اور اس کے بعد پھر دوسرے ون ڈے میں بھی 157 رن بنائےتھے ۔ آسٹریلیائی کپتان کے پاس لگاتار تین سنچریوں کا ریکارڈ بنانے کا اچھا موقع تھا ، مگر وہ بال بال چوک گئے ۔ انہوں انہوں نے مزید 10 رن بنالئے ہوتے تھے وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر ہوتے ۔

ون ڈے میں لگاتار تین یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملہ میں سری لنکاکے سابق کپتان اور بڑے بلے باز سنگاکارا سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے سال 2015 میں لگاتار چارسنچریاں بنائی تھیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان کے ظہیر عباس ، سعید انور اور بابراعظم ، جنوبی افریقہ کے گبس ، اے بی ڈیویلیئرس اور کوئنٹن ڈیکاک ، انگلینڈ کے بیرسٹو اور ہندوستان کے وراٹ کوہلی لگاتار تین سنچریاں بناچکے ہیں ۔

First published: Mar 27, 2019 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading