ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کے اس بڑے آل راونڈر نے کیا چونکانے والا انکشاف ، سبھی رہ گئے حیران
جیمس فاکنر نے یوم پیدائش پر ایک تصویر شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنی ماں اور بوائے فرینڈ رابرٹ جبا کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فاکنر نے اپنی پوسٹ میں لکھا "ماں اور بوائے فرینڈ جبا کے ساتھ برتھ ڈے ڈنر"۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 30, 2019 09:53 AM IST

ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کے اس بڑے آل راونڈر نے کیا چونکانے والا انکشاف ، سبھی رہ گئے حیران
آسٹریلیا کے آل راونڈر کھلاڑی جیمس فاکنر نے پیر کو اپنے یوم پیدائش کے موقع پر ایک سنسنی خیز انکشاف کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ 29 سال کے ہوئے جیمس فاکنر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں ۔
جیمس فاکنر نے یوم پیدائش پر ایک تصویر شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنی ماں اور بوائے فرینڈ رابرٹ جبا کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فاکنر نے اپنی پوسٹ میں لکھا "ماں اور بوائے فرینڈ جبا کے ساتھ برتھ ڈے ڈنر"۔
جیمس فاکنر فی الحال آسٹریلیائی ٹیم سے باہر چل رہے ہیں ۔ وہ آسٹریلیاکیلئے ایک ٹیسٹ ، 69 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچ کھیل چکےہیں۔ آئی پی ایل میں بھی انہوں نے 60 میچ کھیلے ہیں۔

جیمس فاکنر کی فائل فوٹو
حالانکہ ہم جنس پرستی کا انکشاف کرنے والے فاکنر پہلے کرکٹر نہیں ہیں۔ سال 2011 میں انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اسٹیون ڈیوس نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ ہم جنس پرستی ہے۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر ہیلی جینسن اور آسٹریلیا کی خاتون بگ بیش ٹیم ملبورن اسٹارس کی گیند باز نکولا ہینکاک نے شادی کی تھی ۔ جنوبی افریقہ خاتون ٹیم کی آل راونڈر ڈین وین نکرک اور تیز گیند باز ماریجانے کیپ نے بھی گزشتہ سال جولائی میں شادی کی تھی۔