ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا جھٹکا ، اس بڑے کھلاڑی کو لگی چوٹ ، پہلے ہی ایک کھلاڑی ہو چکا ہے باہر

جیسے جیسے ورلڈ کپ نزدیک آرہا ہے کئی بڑے کھلاڑی زخمی ہوتےجارہے ہیں۔ اب خبر ہے کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ کو چوٹ لگ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ الیون کے خلاف میچ میں اسمتھ کی کہنی میں چوٹ لگ گئی ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا جھٹکا ، اس بڑے کھلاڑی کو لگی چوٹ ، پہلے ہی ایک کھلاڑی ہو چکا ہے باہر
فائل فوٹو

جیسے جیسے ورلڈ کپ نزدیک آرہا ہے کئی بڑے کھلاڑی زخمی ہوتےجارہے ہیں۔ اب خبر ہے کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ کو چوٹ لگ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ الیون کے خلاف میچ میں اسمتھ کی کہنی میں چوٹ لگ گئی ۔ پہلے ہی آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوائے ریچرڈسن چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اب اسمتھ کی چوٹ آسٹریلیا کیلئے تشویش کا سبب بن سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ نہیں پتہ ہے کہ اسمتھ کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اسمتھ کو آئی پی ایل کے دوران بھی چوٹ لگ گئی تھی ۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں اسمتھ نے وارنر کا کیچ ڈرائیو لگا کر پکڑا تھا، جس کے بعد ان کی کہنی میں کافی درد ہوا تھا ۔ اسمتھ آئی پی ایل سے پہلے سے ہی کہنی کی چوٹ سے پریشان تھے ۔

اس وقت انہوں نے چوٹ پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی ۔ اسمتھ نے کہا تھا کہ میں کافی زور سے نیچے گرا ۔ پچھلی مرتبہ سے تیز نیچے گرا ۔ سرجری کی وجہ سے کبھی کبھی درد ابھر آتا ہے اور گرنے کی وجہ سے ہلکا سا اثر پڑا ہے۔ لیکن ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے سب ٹھیک ہے۔ اس سے پہلے اسمتھ نے جنوری میں دائیں ہاتھ کی کہنی کی سرجری کرائی تھی ۔ اس وقت وہ 12 ماہ کی پابندی کی وجہ سے گھر پر بیٹھے ہوئے تھے۔

First published: May 10, 2019 11:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading