AUS vs PAK : ٹیسٹ سیریز سے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی ناتھن لائن نے پاکستان کو دی وارننگ، کیا یہ بڑا دعوی
AUS vs PAK : ٹیسٹ سیریز سے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی ناتھن لائن نے پاکستان کو دی وارننگ، کیا یہ بڑا دعوی (AFP)
Pakistan vs Australia First Test Match : آف اسپنر ناتھن لائن نے پاکستان کے خلاف چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہورہی ٹیسٹ سیریز کو لے کر کہا کہ ان کا مائنڈسیٹ ہر وقت جیت کیلئے ہوتا ہے ۔
آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے ۔ پچھلی مرتبہ آسٹریلیائی ٹیم نے اکتوبر 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ آسٹریلیائی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اس وقت کھیلی گئی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے جیت حاصل کی تھی ۔ اس ٹیم کے سبھی کھلای پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے انہوں نے پاکستان کے خلاف یو اےا ی اور انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلی ہے ۔ آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لائن (Nathan Lyon) نے پہلے ٹیسٹ کی شروعات سے پہلے ایک بڑا بیان دیا ہے ۔
آف اسپنر ناتھن لائن نے پاکستان کے خلاف چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہورہی ٹیسٹ سیریز کو لے کر کہا کہ ان کا مائنڈسیٹ ہر وقت جیت کیلئے ہوتا ہے ۔ لائن نے سیریز کی شروعات سے پہلے کہا کہ میری ذہنیت ہر اس مقابلے میں جس میں ہم اترتے ہیں ، اس میں جیت کی ہوتی ہے ، ہم جیتنا چاہتے ہیں ، ڈرا یا ہار نہیں ، میری ذہنیت پاکستان میں تین صفر سے جیتنے کی ہے ۔
بتادیں کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی کارروائی طویل عرصہ سے جاری ہے ۔ پاکستان نے گھر میں پاکستان سپر لیگ کے علاوہ کوئی اور بڑا ایوینٹ ابھی تک ہوسٹ نہیں کیا ہے ۔ آسٹریلیا سیریز اس اعتبار سے پاکستان کیلئے کافی اہم مانی جارہی ہے ۔ ناتھن لائن نے پاکستان کے دورہ کو لے کر کہا کہ پاکستان کو کئی سالوں میں یہاں بہت زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے ، ایسے میں یہاں کا دورہ کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم کا رکن ہونا ایک فخر کا لمحہ ہے ۔
بتادیں کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچ ، تین ون ڈے میچ اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنا ہے ۔ پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے ۔ دوسرا ٹیسٹ 12 مارچ سے کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔