نہیں سدھرا آسٹریلیا، میچ کے دوران کھلاڑی نے کی 'چیٹنگ'، کیمرہ میں قید ہوئی شرمناک حرکت، دیکھئے ویڈیو
نہیں سدھرا آسٹریلیا، میچ کے دوران کھلاڑی نے کی 'چیٹنگ'، کیمرہ میں قید ہوئی شرمناک حرکت، دیکھئے ویڈیو ۔ photo screen grab Cricket.com.au video
Australia vs England: آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ نے مارک ووڈ کے اوور میں گیند کھیلنے کے بعد اپنا وکٹ بچانے کیلئے کچھ ایسا کیا، جس کی طرف تنقید ہورہی ہے ۔
نئی دہلی : آسٹریلیا کی ٹیم کو ورلڈ کرکٹ میں فیئر گیم یعنی ایمانداری سے کھیلنے کیلئے نہیں جانا جاتا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں کچھ ایسا ہوا، جو کھیل جذبہ کے خلاف ہے ۔ آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ نے اپنا وکٹ بچانے کیلئے انگلینڈ کے گیند باز کو دھکا دیا اور یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا ۔ لائیو میچ کا یہ منظر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے کپتان جو بٹلر اور الیکس ہیلس کی طوفانی اننگز کے دم پر 208 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر 200 رنز ہی بنا سکی ۔ ڈیوڈ وارنر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن ٹیم کو جیت تک نہیں پہنچا سکے ۔
آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ نے مارک ووڈ کے اوور میں گیند کھیلنے کے بعد اپنا وکٹ بچانے کیلئے کچھ ایسا کیا، جس کی طرف تنقید ہورہی ہے ۔ شاٹ کھیلنے کے بعد گیند ہوا میں اوپر اٹھ گئی اور اس کو پکڑنے کیلئے فالو تھرو میں مارک ووڈ آگے بڑھے ۔ وید کو یہ نظر آگیا تھا کہ گیند نیچے آرہی ہے اور انہوں نے ووڈ کو جان بوجھ کر دھکا دیتے ہوئے پیچھے کردیا ۔ کمال کی بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر وکٹ کیپنگ کررہے تھے اور انہوں نے اس پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کیا ۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئی بھی بلے باز گیند کو چھو نہیں سکتا اور نہ ہی وہ گیند پکڑنے سے کسی کھلاڑی کو روک سکتا ہے ۔ اس کو Obstructing the field یعنی فیلڈنگ میں رخنہ ڈالنے کیلئے آوٹ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان نے اگر اس کی مانگ کی ہوتی تو تھرڈ امپائر ویڈیو دیکھنے کے بعد بلے باز کو غلط پائے جانے پر آوٹ کا فیصلہ دے سکتے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔