உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ashes Series: عثمان خواجہ نے دونوں اننگوں میں لگائی سنچری، روہت شرما کے بعد ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی

    Ashes Series: آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے کمال کر دیا ہے۔ عثمان خواجہ (Usman Khawaja) نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگا دی ہے۔ عثمان خواجہ ہندوستان کے روہت شرما کے بعد ٹسٹ میچ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دو سال بعد ٹسٹ کرکٹ میں واپسی کر رہے عثمان خواجہ (Usman Khawaja) نے کمال کردیا ہے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف (Australia vs England) چوتھے ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگا دی ہے۔ ان کی اس کارکردگی سے آسٹریلیا میچ میں ناقابل تسخیر پوزیشن میں پہنچ گیا ہے۔ عثمان خواجہ نے پہلی اننگ میں 137 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ اس کے بعد دوسری انننگ میں سنچری لگا دی۔ وہ دوسری اننگ میں 101 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ عثمان خواجہ ہندوستان کے روہت شرما (Rohit Sharma) کے بعد ٹسٹ میچ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔ روہت شرما نے 2019 میں ایسا ہی کمال کی کارکردگی کی تھی۔ ٹسٹ میچ کی دونوں اننگوں (Hundred in each innings of a match) میں سنچری سے متعلق 10 ریکارڈ۔

      عثمان خواجہ دنیا کے 70ویں بلے باز ہیں، جس نے ٹسٹ میچ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگائی ہے۔

      آسٹریلیا کے وارن بارڈسلے نے 1909 میں پہلی بار یہ کمال کیا تھا۔

      آسٹریلیا کے وارن بارڈسلے نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول (لندن) ٹسٹ میں دونوں اننگوں میں سنچری لگائی تھی۔

      وجے ہزارے دونوں اننگوں میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز تھے۔ انہوں نے 1956 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

      ہندوستان کے لئے اب تک پانچ بلے باز دونوں اننگوں میں سنچری لگا چکے ہیں۔

      سنیل گواسکر کے نام تین بار دونوں اننگوں میں سنچری لگانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔

      سنیل گواسکر کے علاوہ رکی پونٹنگ اور ڈیوڈ وارنر بھی  3-3 بار ایسا کرچکے ہیں۔

      راہل دراوڑ نے ٹسٹ کیریئر میں دو بار دونوں اننگوں میں سنچری لگائی۔

      وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

      کل ملاکر یہ 87واں موقع ہے، جب کسی بلے باز نے ٹسٹ میچ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگائی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: