اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کبھی سفارشی کرکٹر....تو کبھی وزن کیلئے سننے پڑے طعنے، اب پاکستان کے اس کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی میں مچایا تہلکہ، کیا ٹیم میں ملے گی جگہ؟

    کبھی سفارشی کرکٹر....تو کبھی وزن کیلئے سننے پڑے طعنے، اب پاکستان کے اس کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی میں مچایا تہلکہ، کیا ٹیم میں ملے گی جگہ؟ (BPL Twitter)

    کبھی سفارشی کرکٹر....تو کبھی وزن کیلئے سننے پڑے طعنے، اب پاکستان کے اس کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی میں مچایا تہلکہ، کیا ٹیم میں ملے گی جگہ؟ (BPL Twitter)

    Bangladesh Premier League 2023: بنگلہ دیش میں پاکستان کے ایک بلے باز نے بلے سے تہلکہ مچادیا ہے۔ اس بلے باز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں طوفانی سنچری بنائی۔ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں یہ اس بلے باز کی پہلی سنچری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے اور کراچی میں ہونے والے پہلے ون ڈے میں اس نے مہمان ٹیم کو ہرا کر جیت حاصل کی۔ یہاں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا دم نکال دیا ۔ وہیں بنگلہ دیش میں ان کے ایک بلے باز نے بلے سے تہلکہ مچادیا ہے۔ اس بلے باز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں طوفانی سنچری بنائی۔ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں یہ اس بلے باز کی پہلی سنچری ہے۔ اس بلے باز کا نام اعظم خان ہے، جو پاکستان کے سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے ہیں۔ اعظم اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں، لیکن سنچری بنا کر انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کیلئے اپنا دعویٰ پیش کردیا ہے۔

      اعظم خان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کے لئے کھیل رہے ہیں۔ پیر کو اس ٹیم کا لیگ میں چٹاگانگ چیلنجرز کے ساتھ میچ ہوا۔ اعظم نے چیلنجرز کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کی طوفانی سنچری بھی ٹیم کے کام نہیں آسکی اور کھلنا ٹائیگرز میچ ہار گئی۔ حالانکہ اعظم کی پاور ہٹنگ نے پاکستان میں ہلچل مچا دی ہوگی۔ اعظم خان ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے احمد شہزاد نے بی پی ایل میں سنچری بنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ میچ جس میں اعظم خان نے پہلی سنچری بنائی ، اسی میں پاکستان کے ایک اور کھلاڑی عثمان خان نے بھی پہلی ٹی ٹوینٹی سنچری بنائی ۔


      اعظم نے اس میچ میں 58 گیندوں پر 109 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 9 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ ان کی اننگز ایسے وقت میں آئی جب اعظم کی ٹیم مشکل میں تھی۔ کھلنا ٹائیگرز نے صرف 12 رنز پر اپنی دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد تمیم اقبال اور اعظم نے ٹیم کو سنبھالا۔ تمیم 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، لیکن اعظم ڈٹے رہے اور ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔

      اپنی اننگز سے اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی توجہ ضرور کھینچی ہوگی۔ اعظم پاکستان کے لئے اب تک تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں اور صرف 6 رنز بنا سکے ہیں۔ انہوں نے جولائی 2021 میں پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کیا تھا۔ تاہم انہیں مزید 2 میچ کھیلنے کے بعد ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھئے: گیند کی رفتار بڑھانے کیلئے یہ پاکستانی گیند باز روز کھاتا تھا 24 انڈے


      یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ نے نم آنکھوں سے نبھایا ماں سے کیا وعدہ، جان کر آپ کی ہوجائیں گے جذباتی!



      اعظم کو اپنے والد کی وجہ سے کئی مرتبہ سفارشی کرکٹر ہونے کے طعنے بھی سننے پڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اعظم اپنے وزن اور فٹنس کے حوالے سے اکثر ناقدین کے نشانے پر رہتے ہیں۔ تاہم ٹی ٹوینٹی میں اپنی پہلی سنچری بناکر انہوں نے کسی حد تک اپنا دم تو دکھا ہی دیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: