ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس پاکستانی گیند باز نے میدان پر مارا مکا تو بلے باز نے دیا ایسا جواب کہ جیت لیا سبھی کا دل

پاکستانی میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں بلے باز اعظم خان (Azam Khan) نے گیندبازوں پر قہر ڈھایا ۔ آٹھ چھکوں کی مدد سے انہوں نے 43 گیندوں میں 88 رن بنائے ۔

  • Share this:
اس پاکستانی گیند باز نے میدان پر مارا مکا تو بلے باز نے دیا ایسا جواب کہ جیت لیا سبھی کا دل
پاکستانی میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں بلے باز اعظم خان (Azam Khan) نے گیندبازوں پر قہر ڈھایا ۔ آٹھ چھکوں کی مدد سے انہوں نے 43 گیندوں میں 88 رن بنائے ۔

ایک جانب جہاں آئی پی ایل میں چوکوں چھکوں کی بارش ہورہی ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان میں بھی نیشنل ٹی 20 کپ چل رہا ہے ۔ جہاں گیند بازوں پر بلے بازوں کا قہر ٹوٹ رہا رہے ۔ بدھ کو نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کے مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان نے اپنی طوفانی اننگز سے سبھی کا دل جیت لیا ۔ اس بلے باز نے صرف 43 گیندوں میں 88 رن بنا کر اپنی ٹیم کو ناردن کے خلاف 25 رنوں کی اہم جیت دلائی ۔ بتادیں کہ اعظم خان پاکستان کے سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے ہیں اور وہ لمبے لمبے چھکے لگانے کیلئے مشہور ہیں ۔


بتادیں کہ ناردن کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان کو پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے مکا مارا تھا ۔ دراصل شاداب خان اعظم خان کے اچھے دوست ہیں اور میچ کے دوران انہوں نے مذاق ہی مذاق میں ان کے سینے پر گھونسہ ماردیا ۔ اعظم خان اس دوران کافی سست رفتاری سے بلے بازی کررہے تھے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 کے قریب تھا ۔ حالانکہ اس کے بعد اعظم خان نے اپنا گیئر بدلا اور دیکھتے ہی دیکھتے شاداب خان کو تین لمبے لمبے چھکے لگا دئے ۔ اس کے بعد اعظم خان نے تیز گیند باز محمد عامر کو بھی نہیں بخشا ۔ اعظم نے عامر کی گیندوں پر بھی تین چھکے مارے ۔ اعظم نے 8 چھکوں کی مدد سے 88 رن بناڈالے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 200 سے زیادہ رہا ۔


بلے باز نے صرف 43 گیندوں میں 88 رن بنا کر اپنی ٹیم کو ناردن کے خلاف 25 رنوں کی اہم جیت دلائی ۔
بلے باز نے صرف 43 گیندوں میں 88 رن بنا کر اپنی ٹیم کو ناردن کے خلاف 25 رنوں کی اہم جیت دلائی ۔


اعظم خان کا اڑتا ہے مذاق

بتادیں کہ اعظم خان کا اکثر پاکستان میں مذاق بنایا جاتا ہے ۔ ان کی فٹنس پر کافی سوالات اٹھائے جاتے ہیں ۔ اعظم خان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے اور انہیں اکثر سفارشی کھلاڑی کے طور پر ٹرول کیا جاتا ہے ۔ لیکن بتادین کہ اعظم خان کے اندر زبردست قابلیت ہے ۔ ان کی چھکا لگانے کی صلاحیت غضب کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ محمد عامر ، شاداب خان جیسے اچھے گیندبازوں کو بھی نہیں بخشتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 15, 2020 09:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading