اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs NZ: پاکستانی ٹیم کا برا حال، بیمار کھلاڑی کی جگہ فیلڈنگ کرنے اترا کھلاڑی بھی پہنچا اسپتال

    PAK vs NZ: پاکستانی ٹیم کا برا حال، بیمار کھلاڑی کی جگہ فیلڈنگ کرنے اترا کھلاڑی بھی پہنچا اسپتال (PCB Twitter)

    PAK vs NZ: پاکستانی ٹیم کا برا حال، بیمار کھلاڑی کی جگہ فیلڈنگ کرنے اترا کھلاڑی بھی پہنچا اسپتال (PCB Twitter)

    Pakistan vs New Zealand Karachi test: پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ۔ لیکن اس کو روز ایک بری خبر مل رہی ہے ۔ ایک ایک کرکے اس کے کھلاڑی بیمار پڑ رہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ۔ لیکن اس کو روز ایک بری خبر مل رہی ہے ۔ ایک ایک کرکے اس کے کھلاڑی بیمار پڑ رہے ہیں ۔ پہلے کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان بیمار پڑنے کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن فیلڈنگ کیلئے نہیں اترے ۔ بابر کی جگہ پر تیسرے دن جہاں محمد رضوان بطور متبادل فیلڈر اترے تھے تو وہیں بیمار سلمان کی جگہ پر کامران غلام نے فیلڈنگ کی تھی ۔ لیکن اب یہ خبر آرہی ہے کہ کامران بھی بیمار پڑ گئے ہیں ۔ انہیں ڈائریا ہو گیا ہے ۔ اس کے بعد اس کھلاڑی کو اسپتال لے جانا پڑا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

      کامران غلام نے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی پیٹ میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔ اس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔ بتادیں کہ کامران کو قائد اعظم ٹرافی میں لگاتار اچھی کارکردگی کرنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی تھی ۔ حالانکہ انہیں کراچی ٹیسٹ میں موقع نہیں ملا ۔ اس سے پہلے بابر اعظم کی طبیعت دوسرے دن خراب ہوگئی تھی ۔ انہیں بخار اور سری تھی ۔ وہ دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران ہاتھ میں رومال پکڑے نظر آئے تھے ۔ اس کے بعد تیسرے دن بابر فیلڈنگ کرنے نہیں کیلئے اترے تھے ۔ ان کی جگہ پر محمد رضوان میدان پر اترے تھے ۔ حالانکہ بابر فٹ ہونے کے بعد میدان پر لوٹ آئے تھے ۔

      بتادیں کہ بابر اعظم اور آغا سلمان دونوں نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی ۔ بابر اعظم نے جہاں 161 رنز کی اننگز کھیلی تھی تو وہیں آغا سلمان نے 155 گیند میں 103 رنز بنائے تھے ۔ یہ ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی ۔ اس درمیان نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹ کے نقصان پر 612 رنز بنانے کے بعد اپنی اننگز کو ڈکلیئر کردیا ۔ نیوزی لینڈ کے لئے کین ولیمسن نے ڈبل سنچری بنائی ۔ ٹام لاتھم نے بھی 113 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ ڈیوین کانوے نے 92 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ابرار احمد نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ پانچ وکٹ لئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ڈبل سنچری پڑی مہنگی، سہارا لے کر میدان سے جانا پڑا باہر


      یہ بھی پڑھئے: پلیئنگ ایلیون سے باہر رضوان کیسے بن گئے کپتان؟ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن ہوا فل آن ڈراما



      اس کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساوتھی نے اننگز ڈکلیئر کردی ۔ اس سے پہلے پاکستان نے پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 174 رنز کی سبقت حاصل کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: