بابر اعظم اور ایلیسا ہیلی اپریل کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیائی خاتون ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی کو اپریل مہینے کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 10, 2021 08:40 PM IST
بابر اعظم اور ایلیسا ہیلی اپریل کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب ۔ (AFP)
دبئی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیائی خاتون ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی کو اپریل مہینے کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ بابر نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر سیریز میں سبھی فارمیٹوں میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مداحوں اور آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کی پہلی پسند بنے ہیں اور یہ انعام اپنے نام کیا ہے۔
آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے نمائندہ اور پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے اس پر کہا کہ دنیا سفید گیند کرکٹ میں دو طرح سے بلے بازی کرتی ہے، جن میں سے ایک طریقہ ہاتھ کھول کر جارحانہ انداز میں کھیلنا، اور دوسرا بابراعظم کا طریقہ ہے۔ جس طریقہ سے ٹائمنگ کے ساتھ بلے بازی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وہ یہ انعام جیتنے کے حقدار ہیں۔
🔸 Three ODIs, 228 runs at 76.00
🔸 Seven T20Is, 305 runs at 43.57
🔥 Became the No.1 ODI batsman
Well done, @babarazam258 for winning the ICC Men's Player of the Month for April 👏#ICCPOTM pic.twitter.com/CuCaodFEk7
— ICC (@ICC) May 10, 2021
ادھر آسٹریلیائی کھلاڑی ایلیسا ہیلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یہ انعام جیتا ہے۔ خاتون کرکٹر ایلیسا ہیلی نے نیوزی کے خلاف تین ون ڈے میں 51.66 کی اوسط اور 98.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 155 رن بنائے ۔ وہ اپنی ٹیم کی جیت کے دوران سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی ہیں ۔
🔸 Three ODIs, 155 runs at 51.66
🔥 Leading run-scorer in Australia’s record-breaking ODI series win over New Zealand
Congratulations, @ahealy77 for becoming the ICC Women’s Player of the Month for April 🎉#ICCPOTM pic.twitter.com/BX0fKScm2o
— ICC (@ICC) May 10, 2021
آسٹریلیا نے یہ سیریز جیت کر اپنے نام ریکارڈ لگاتار جیت کے سلسلہ کو 24 میچوں تک پہنچا دیا ہے ۔ اسی سیریز میں میگن نے 13.14 کی اوسط سے سات وکٹ لئے ۔ آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے رکن ایان بشپ نے کہا کہ ہیلی اپریل مہینے کیلئے آئی سی کی سب سے بہترین کھلاڑی منتخب کئے جانے کی حقدار ہیں ۔ اس کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا تینوں میچ میں بڑا اسکور کھڑا کرنے اور ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہا ۔
یو این آئی ان پٹ کے ساتھ ۔










