کیا شاہد آفریدی کے رویہ سے تنگ آچکے ہیں کپتان بابر اعظم؟ صحافی نے پوچھا سوال تو دیا یہ دوٹوک جواب
کیا شاہد آفریدی کے رویہ سے تنگ آچکے ہیں کپتان بابر اعظم؟ صحافی نے پوچھا سوال تو دیا یہ دوٹوک جواب ۔ تصویر : AP
Pakistan vs New Zealand : پاکستان کو پہلے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پھر اس کے بعد کیویز کے خلاف سیریز ڈرا پر ختم ہوئی ۔ ایسے میں بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھنے لازمی تھے۔ صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا تو پاکستان کے کپتان ناراض ہوگئے ۔
نئی دہلی : نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم اب کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی ٹیم گھریلو ٹیسٹ سیزن میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پھر اس کے بعد کیویز کے خلاف سیریز ڈرا پر ختم ہوئی ۔ ایسے میں بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھنے لازمی تھے۔ صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا تو پاکستان کے کپتان ناراض ہوگئے ۔
بابر اعظم سے ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ گزشتہ سال سے گھریلو ریکارڈ خراب ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیسٹ میچز ختم ہو چکے ہیں اور اب ہمیں محدود اوورز کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے بارے میں ہی سوالات پوچھیں ۔ کپتانی سے متعلق ایک بار پھر اٹھائے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے سامنے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں کیا کر رہا ہوں۔ میری توجہ پاکستان کے لئے اچھا کھیلنے پر ہے۔ ہم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اس فارم کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ بہت اچھی ٹیم ہے اور یہ دونوں ٹیموں کے لیے مشکل سیریز ہوگی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ان کا عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی سے کھلاڑیوں کے سلیکشن کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ اور ہیڈ کوچ اپنی رائے دیتے ہیں اور میٹنگوں میں سلیکٹرز کو اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔