ہوم » نیوز » اسپورٹس

بابر اعظم نے ٹی 20 میں بنائی دھماکہ دار سنچری ، وراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی چھوٹے پیچھے!

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ موجودہ دور کے سب سے اچھے بلے بازوں میں سے ایک ہیں ۔

  • Share this:
بابر اعظم نے ٹی 20 میں بنائی دھماکہ دار سنچری ، وراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی چھوٹے پیچھے!
بابر اعظم نے ٹی 20 میں بنائی دھماکہ دار سنچری ، وراٹ کوہلی اور روہت شرما بھی چھوٹے پیچھے!

پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کپتان بابر اعظم ان دنوں انگلینڈ میں ہی ہیں ۔ پاکستان کا یہ باصلاحیت بلے باز ٹی ٹوینٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنا جلوہ بکھیر رہا ہے ۔ بابر اعظم نے بدھ کو تابڑتوڑ بلے بازی کرتے ہوئے ایسی سنچری بنائی کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا ۔ سمرسیٹ کی جانب سے کھیل رہے بابر اعظم نے گلے مارگن کے گیندبازوں کی جم کر دھنائی کی اور شاندار سنچری بنائی ۔ بابر اعظم نے 62 گیندوں میں ناٹ آوٹ 114 رن بنائے ۔ اپنی اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے ایک ایسا ریکارڈ بنادیا کہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے بڑے بلے باز بھی ان سے پیچھے چھوٹ گئے ۔


بابر اعظم گلے مارگن کے خلاف اوپننگ کرنے کیلئے آئے اور آتے ہی انہوں نے گیند بازوں پر دھاوا بول دیا ۔ بابر اعظم نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے نو چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔ پاکستان کے اس بلے باز نے 62 گیندوں میں 114 رن بنائے اور وہ آخر تک آوٹ نہیں ہوئے ۔ بتادیں کہ یہ بابر اعظم کا ٹی ٹوینٹی میں یہ سب سے بڑا اسکور بھی ہے ۔ بابر اعظم نے چوتھی مرتبہ ٹی ٹوینٹی سنچری بنائی ہے ۔



غضب کی بات یہ ہے کہ بابر اعظم نے اپنی سنچری کی اننگز کے دوران ٹی ٹوینٹی میں پانچ ہزار رن بھی پورے کئے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ 145 ویں ٹی ٹوینٹی اننگز میں انجام دیا ۔ بتادیں کہ وہ سب سے تیز پانچ ہزار ٹی ٹوینٹی رن پورا کرنے کے معاملہ میں نمبر ایک ایشیائی بلے باز ہیں ۔ ویسے یہ ورلڈ ریکارڈ کرس گیل کے نام ہے ، جنہوں نے 132 اننگز میں پانچ ہزار ٹی ٹوینٹی رن پورے کئے ہیں ۔ شان مارش نے یہ کارنامہ 144 اننگز میں انجام دیا ہے ۔

اپنی سنچری کی اننگز کے دوران بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ شاندار رہا ۔ انہوں نے 180 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ۔ اکثر ان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔ حال ہی میں سابق کرکٹر شعیب اختر نے انہیں تیز بلے بازی کرنے کی نصیحت کی تھی ، لیکن گلے مارگن کے خلاف بابر نے دکھا دیا کہ وہ تیزی سے رن بناسکتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 08:42 PM IST