اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs ENG: ہار سے متعلق سوال پر بھڑک گئے بابر اعظم، کہا : تو پھر کیا ٹیسٹ کھیلنا چھوڑ دیں

    PAK vs ENG: ہار سے متعلق سوال پر بھڑک گئے بابر اعظم، کہا : تو پھر کیا ٹیسٹ کھیلنا چھوڑ دیں  (Ihtisham Ul Haq Twitter)

    PAK vs ENG: ہار سے متعلق سوال پر بھڑک گئے بابر اعظم، کہا : تو پھر کیا ٹیسٹ کھیلنا چھوڑ دیں (Ihtisham Ul Haq Twitter)

    PAK vs ENG 2nd Test: راولپنڈی کے بعد ملتان ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ہار ملی ہے ۔ 1959 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب پاکستان کو اپنے گھر میں لگاتار تین ٹیسٹ میچ گنوانے پڑے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : راولپنڈی کے بعد ملتان ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ہار ملی ہے ۔ 1959 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب پاکستان کو اپنے گھر میں لگاتار تین ٹیسٹ میچ گنوانے پڑے ۔ ملتان ٹیسٹ میں ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان 355 رنز کے ہدف کا پیچھا کرلے گا، لیکن انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 26 رنز سے میچ جیت لیا ۔ اب جب ٹیم کو گھر میں لگاتار دوٹیسٹ میچ گنوانے پڑے ہیں تو کپتان کا ناراض ہونا لازمی تھا ۔ لیکن انہوں نے ناراضگی پریس کانفرنس میں پوچھے گئے ایک سوال کو لے کر ظاہر کی ۔

      ملتان ٹیسٹ کے بعد بابر اعظم سے ایک صحافی نے ایسا سوال پوچھا کہ وہ بھڑک گئے اور انہوں نے صحافی سے ہی پوچھا لیا کہ کیا اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہی چھوڑ دیں؟ صحافی نے بابر اعظم سے پوچھا : یہ فینس کی طرف سے سوال ہے ، وہ کہہ رہے تھے کہ بابر اور رضوان کو اب ٹی ٹوینٹی پر پورا دھیان دینا چاہئے، کیونکہ یہ دونوں جب آوٹ ہوجاتے ہیں تو پاکستان کی پوری بلے بازی بکھر جاتی ہے ۔ صحافی کا اتنا کہنا تھا کہ بابر نے صحافی کو بیچ میں ہی روکتے ہوئے کہا کہ کیا تیسٹ کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں۔


      بتادیں کہ بابر نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تو نصف سنچری بنائی تھی، لیکن دوسری اننگز میں وہ دس گیند کھیلنے کے بعد صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ انہیں پہلی اننگز میں آوٹ کرنے والے انگلینڈ کے تیز گیند اولی رابنسن نے ہی دوسری اننگز میں بھی پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔ بابر کے جلد آوٹ ہونے کے باوجود سعود شکیل (94) اور امام الحق (60) کے دم پر پاکستانی ٹیم 328 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہی ، لیکن ٹیم 26 رنز سے میچ ہار گئی ۔

      یہ بھی پڑھئے: اینڈرسن نے پھینکی حیرت انگیز گیند،رضوان کو پتہ تک نہیں چلا اور ہوگیا کام تمام،دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے: صبح اسپتال سے لوٹا، دوپہر میں اس پاکستانی کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی غضب کی اننگز



      بابر نے ملتان ٹیسٹ میں ٹیم کی ہار کی وجہ پہلی اننگز میں خراب بلے بازی کو بتایا ۔ انہوں نے کہا یہ صحیح ہے کہ ہم نے پہلی اننگز میں اچھی بلے بازی نہیں، کچھ بلے بازوں نے خراب شاٹ کھیل کر وکٹ گنوائے۔ حالانکہ دوسری اننگز میں ہم نے اچھی فائٹ کی ۔ گیند بازی بھی اچھی ہوئی ، لیکن بدقسمتی سے ہم میچ ختم نہیں کرپائے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ابرار احمد نے شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں کنڈیشن کا پورا فائدہ اٹھایا ۔ اب کراچی ٹیسٹ پر ہماری نظر ہے ۔ ہم آخری میچ میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: