بابر اعظم نے پاکستانی صحافی کو لگائی لتاڑ، دیا ایسا جواب، بند کردیا منہ، جانئے پورا معاملہ
بابر اعظم نے پاکستانی صحافی کو لگائی لتاڑ، دیا ایسا جواب، بند کردیا منہ، جانئے پورا معاملہ (AP)
سہ فریقی سیریز میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے پاکستان کے سامنے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں گرین ٹیم نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا کر ہدف کو حاصل کر لیا۔
نئی دہلی : پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ سہ فریقی سیریز میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے پاکستان کے سامنے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں گرین ٹیم نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا کر ہدف کو حاصل کر لیا۔ پاکستان کیلئے ایک بار پھر محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا شاندار آغاز کیا ۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لئے 12.3 اوورز میں 101 رنز کی شراکت داری کی۔ لیکن اس اسکور پر ٹیم کو پہلا جھٹکا لگا۔ کپتان بابر اعظم 137.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 40 گیندوں پر 55 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم ابھی اس بڑے جھٹکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے آئے حیدر علی بھی کھاتہ کھولے بغیر حسن محمود کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ تاہم ان دو جھٹکوں کے بعد رضوان نے محمد نواز کے ساتھ اننگز کو سنبھالتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر جیت کے ٹریک پر لا کھڑا کیا۔ ٹیم کو تیسرا دھچکا رضوان کی صورت میں لگا۔ وہ 56 گیندوں میں 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز (45*) نے ٹیم کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے آصف علی (2*) کے ساتھ ایک چھوٹی، لیکن اہم شراکت داری کی اور ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچا دیا۔
میچ کے بعد ایک صحافی نے بابر اعظم کی کپتانی پر اٹھنے والے سوال پر سخت سوال کیا۔ صحافی نے آفتاب اقبال نامی ساتھی صحافی کا نام بھی لیا، جنہوں نے اس ہفتہ کے شروع میں ان کی کپتانی پر تنقید کی تھی۔ لیکن بابر نے یہاں اپنا جواب نہایت معقول انداز میں دیا۔ پاک کپتان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں۔ آپ نے جس کا نام لیا ہے، میں ان کو جانتا بھی نہیں ، یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں، اچھا کرنے کے باوجود چلتی رہتی ہیں، لیکن ہمیں پروا نہیں ہے۔ کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم کو جتنا اعتماد دیا جائے اور جو اتحاد پیدا ہوا ہے، اس کو چلاتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم اپنا 100 فیصد دیں اور جیتیں۔ کبھی کبھی ہم اپنے بیسٹ پر نہیں ہوتے ہیں، لیکن ہم بات چیت کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم کہاں بہتر کر سکتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔