ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگلینڈ پر جم کر برسے بابر اعظم ، شاندار نصف سنچری بناکر وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے

پاکستانی بلے باز بابر اعظم (Babar Azam) اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کا اکثر موازنہ ہوتا رہتا ہے ۔ مانچسٹر میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک معاملہ میں بابر اعظم نے وراٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

  • Share this:
انگلینڈ پر جم کر برسے بابر اعظم ، شاندار نصف سنچری بناکر وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے
انگلینڈ پر جم کر برسے بابر اعظم ، شاندار نصف سنچری بناکر وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے

پاکستان کے کپتان بابر اعظم جب بھی کریز پر اترتے ہیں تو اپنی بلے باز کی چھاپ چھوڑ جاتے ہیں ۔ بابر اعظم کے اندر زبردست صلاحیت ہے ور اس لئے ان کا موازنہ موجودہ دور کے سب سے اچھے بلے باز وراٹ کوہلی سے ہوتا رہتا ہے ۔ مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔ بابر اعظم نے 44 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے شاندار 56 رن بنائے ۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی میں 14 ویں نصف سنچری تو بنائی ہی ، لیکن ایک معاملہ میں انہوں نے وراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔


بابر اعظم نے مانچسٹر ٹی ٹوینٹی میں 56 رنوں کی اننگز کھیلتے ہی سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی اوسط کے معاملہ میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ جن بلے بازوں نے کم سے کم پانچ سو ٹی ٹوینٹی رن بنائے ہیں ، ان میں بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی اوسط رکھنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ بابر اعظم کا بلے بازی اوسط 50.90 ہوگیا ہے اور وراٹ کوہلی کا بلے بازی اوسط 50.80 ہے ۔


 بابر اعظم نے 44 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے شاندار 56 رن بنائے ۔ تصویر : پی سی بی ٹویٹر ۔
بابر اعظم نے 44 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے شاندار 56 رن بنائے ۔ تصویر : پی سی بی ٹویٹر ۔


بلے بازی کے اوسط میں بابر اعظم آگے نکلے ، لیکن سب سے تیزی سے 1500 رن پورے کرنے کے معاملہ میں انہوں نے وراٹ کوہلی کی برابری کرلی ۔ بابر اعظم نے 39 ویں ٹی ٹوینٹی اننگز میں اپنے 1500 رن پورے کئے ۔ وراٹ کوہلی اور ایرون فنچ نے بھی 39 ۔39 اننگز میں ہی 1500 رن پورے کئے تھے ۔ حالانکہ بابر اعظم نے 39 میں سے 23 اننگز ایشیا میں اور 16 انگنز ایشیا سے باہر کھیلی ہیں ۔ کوہلی نے اپنی پہلی 39 ٹی ٹوینٹی اننگز میں سے 29 ایشیا میں کھیلی تھیں اور 100 اننگز ایشیا کے باہر ۔ ویسے 39 ٹی ٹوینٹی اننگز میں سب سے زیادہ 1533 رن بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے ہی نام ہے ۔ اس کے بعد فنچ 1530 کے دوسرے نمبر پر ہیں اور 1527 رن بناکر بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 30, 2020 10:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading