اپنا ضلع منتخب کریں۔

    زمبابوے سے ملی شرمناک ہار پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا: ہمارے پاس بلے باز تو بہت اچھے ہیں، لیکن...

    زمبابوے سے ملی شرمناک ہار پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا: ہمارے پاس بلے باز تو بہت اچھے ہیں، لیکن...  تصویر :  @T20WorldCup

    زمبابوے سے ملی شرمناک ہار پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا: ہمارے پاس بلے باز تو بہت اچھے ہیں، لیکن... تصویر : @T20WorldCup

    PAK vs ZIM : زمبابوے نے جمعرات کو بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک رن سے ہراکر سنسنی پھیلا دی ۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ دوسری ہار ہے ۔ اب پاکستان کی ٹیم گہرے بحران میں ہے اور اس پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistan
    • Share this:
      پرتھ : زمبابوے نے جمعرات کو بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک رن سے ہراکر سنسنی پھیلا دی ۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ دوسری ہار ہے ۔ اب پاکستان کی ٹیم گہرے بحران میں ہے اور اس پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ بتادیں کہ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان سے بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ پاکستان کی اس شرمناک ہار کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آیا ہے ۔

      کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے کافی مایوس ہوں، ہم نے اچھی بلے بازی نہیں کی ۔ ہمارے پاس بہت اچھے بلے باز ہیں، لیکن دونوں سلامی بلے باز پاور پلے میں آوٹ ہوگئے ۔ ہم نے شروعات کے چھ اوورز میں انتہائی خراب بلے بازی کی ۔ حالانکہ شاداب اور شان نے اچھی شراکت داری کرنے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے شاداب آوٹ ہوگئے اور پھر ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی ۔ بلے باز دباو میں آگئے ۔ حالانکہ بعد کے اوور میں ہم نے کوشش کی ۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم بیٹھ کر اپنی غلطیوں پر گفتگو کریں گے ۔ ہم مزید محنت کریں گے اور اگلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے آخری دو گیندوں پر دو وکٹ گنوائے، زمبابوے نے 20ویں اوور میں ایسے چھینی جیت


      یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار یادو نے چھکے کے ساتھ بنائی نصف سنچری، محمد رضوان کو چھوڑا پیچھے


      بتادیں کہ زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 130 رنز بنائے ۔ 131 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹ گنواکر 129 رنز ہی بنا سکی ۔ اس طرح سے پاکستان ایک رن سے یہ میچ ہار گیا ۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے ۔ کپتان بابر اعظم کا فلاپ شو جاری رہا اور چار رن بنا کر آوٹ ہوگئے ۔

      زمبابوے کی جانب سے سکندر رضان نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین اہم وکٹ لئے ۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: