پہلے لیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا وکٹ، اب ٹیم انڈیا کے اسپنر روی بشنوئی نے کھولا راز
پہلے لیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا وکٹ، اب ٹیم انڈیا کے اسپنر روی بشنوئی نے کھولا راز ۔ تصویر : ٹویٹر۔
روی نے ایشیا کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی تھی ۔ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچوں کو اپنے کیریئر کا ایک بڑا سبق قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس تجربے کو شیئر کیا ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر روی بشنوئی نے کافی کم وقت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہیں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ روی نے ایشیا کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی تھی ۔ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچوں کو اپنے کیریئر کا ایک بڑا سبق قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس تجربے کو شیئر کیا ۔
اسپورٹس تک سے بات چیت کرتے ہوئے روی نے کہا کہ ’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں سب کچھ ویسا ہی رہتا ہے۔ ہم اسے اتنا بڑھا کر نہیں دیکھ سکتے لیکن آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کا میچ کیا ہے۔ یہ پوری کرکٹ دنیا کے لئے الگ ہوتا ہے کیونکہ یہ سب سے بڑا میچ ہوتا ہے۔ میں یہ میچ کھیلنے کے لئے کافی پرجوش تھا۔ مجھے یہ لگ رہا تھا کہ آج جب مجھے موقع ملا ہے تو اپنے آپ کو ثابت کروں کہ اس بڑے لیول پر اور میری پوری کوشش صرف اسی چیز کو لے کر رہی تھی ۔
ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے تجربے کے حوالے سے روی کا مزید کہنا تھا کہ 'بابر اعظم کی وکٹ لینی بڑی بات ہے کیونکہ وہ نمبر ون بلے باز ہیں اور طویل عرصے سے اس مقام پر ہیں۔ وہ تکنیکی طور پر قابل کھلاڑی ہیں۔ ان کی وکٹ میرے لیے کافی بڑی بات تھی۔ مجھے ان کو آوٹ کرنے کے بعد کافی اچھا لگا۔ "
سپر 4 میچ میں روی نے 4 اوور میں 26 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کیا تھا ۔ گیند بازی پلان کے بارے میں روی نے کہا کہ میرا ایک ہی منصوبہ تھا کہ اگر میں اسے اسٹمپ ٹو اسٹمپ گیند کرکے روم بالکل بھی نہ دوں تو بہتر رہے گا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں دینا تھا۔ وہاں سے اگر وہ شاٹس مارنے کی کوشش کریں گے تو آوٹ ہونے کے مواقع نہیں ملیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔