உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو ونڈے میں روندا، سپر لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں Team India کے نزدیک پہنچا

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو ونڈے میں روندا

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو ونڈے میں روندا

    افغانستان نے آخر کار بنگلہ دیش دورے پر پہلی جیت درج کی۔ تیسرے اور آخری ونڈے میں افغانستان (Bangladesh vs Afghanistan) کو 7 وکٹ سے بڑی جیت ملی۔ اس کے ساتھ ٹیم عالمی کپ سپر لیگ (World Cup Super League) کے پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

    • Share this:
      چٹگاوں: افغانستان نے آخر کار بنگلہ دیش دورے پر پہلی جیت درج کی۔ تیسرے اور آخری ونڈے میں افغانستان (Bangladesh vs Afghanistan) کو 7 وکٹ سے بڑی جیت ملی۔ اس کے ساتھ ٹیم عالمی کپ سپر لیگ (World Cup Super League) کے پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 192 پر سمٹ گئی تھی۔ جواب میں افغانستان نے ہدف کو 40.1 اوور میں تین وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ سلامی بلے باز رحمت اللہ گربز (Rahmanullah Gurbaz)  106 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ حالانکہ بنگلہ دیش کی ٹیم سیریز 1-2 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری افغانستان نے اچھی شروعات کی۔ رحمت اللہ گربز اور ریاض حسن نے پہلے وکٹ کے لئے 79 رن جوڑے۔ ریاض حسن 49 گیندوں پر 35 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دوسرے وکٹ کے لئے رحمت اللہ نے رحمت شاہ کے ساتھ 100 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کی جیت یقینی کردی۔ رحمت اللہ 67 گیندوں پر 47 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے تین چوکے لگائے۔

      کیریئر کی تیسری سنچری لگائی

      20 سال کے رحمت اللہ گربز 110 گیندوں پر 106 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے 7 چوکا اور 4 چھکا لگایا۔ ٹیم نے ہدف کو 40.1 اوور میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ یعنی 59 گیند کا کھیل باقی تھا۔ گربز کا 9واں ونڈے میچ ہے اور وہ اب تک تین سنچری لگا چکے ہیں۔ یعنی وہ ہر تیسری اننگ میں سنچری لگا رہے ہیں۔ 54 کی اوسط سے 428 رن بناچکے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 92 رن کا ہے۔ اس سے پہلے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) نے تین وکٹ لے کر بنگلہ دیش کو 200 رن نہیں بنانے دیا۔

      ہندوستان سے صرف 9 پوائنٹ پیچھے

      عالمی کپ سپر لیگ کی بات کریں تو افغانستان نے 9 میں سے 7 میچ جیتے ہیں، جبکہ دو میں اسے شکست ملی ہے۔ ہر جیت پر ٹیم کو 10 پوائنٹ ملتے ہیں۔ افغانستان کی ٹیم 70 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کے 12 میچوں میں سے 79 پوائنٹ ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ یعنی وہ ہندوستان سے صرف 9 پوائنٹ پیچھے ہے اور اس نے تین میچ کم کھیلے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 15 میچ میں 100 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: