உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے تین کھلاڑیوں کیا باہر! بابر اعظم نے کہی یہ بڑی بات

    پاکستان نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے تین کھلاڑیوں کیا باہر! (Babar Azam Instagram)

    پاکستان نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے تین کھلاڑیوں کیا باہر! (Babar Azam Instagram)

    Bangladesh vs Pakistan : پاکستان نے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں عماد وسیم اور آصف علی کو جگہ نہیں ملی ہے۔ محمد حفیظ کو سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ یعنی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 3 کھلاڑی پہلے میچ میں نظر نہیں آئیں گے۔

    • Share this:
      ڈھاکہ : ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش جمعہ سے پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے ساتھ نئی شروعات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلے میچ کے لیے پاکستان نے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں عماد وسیم اور آصف علی کو جگہ نہیں ملی ہے۔ محمد حفیظ کو سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ یعنی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 3 کھلاڑی پہلے میچ میں نظر نہیں آئیں گے۔

      بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف یہ سیریز ان کی ٹیم کے لیے صحیح وقت پر ہو رہی ہے۔ ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوران کوالیفائر میچوں میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ سپر 12 راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہی ، لیکن 5 میں سے ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ ٹیم کو کل 8 میچوں میں سے 6 میں شکست ہوئی ۔

      محمود اللہ نے جمعرات کو کہا کہ ورلڈ کپ میں جو کچھ ہوا وہ اب گزر چکا ہے اور میں واقعی اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ اگر ہم ورلڈ کپ کی بات کرتے رہے تو اس کا ہماری کارکردگی پر منفی اثر پڑے گا۔ جی ہاں، یہ ایک چیلنجنگ سیریز ہوگی کیونکہ پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اچھی شروعات کرتے ہیں تو ہمارے پاس اچھا موقع ہوگا۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں ، جس میں 4 نئے کھلاڑیوں سمیت 6 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سیمی فائنل تک کا سفر طے کرنے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں بہت سے نئے کھلاڑی ہیں تاہم ان کی ٹیم کوئی نرمی نہیں برتے گی ۔

      انہوں نے کہا کہ ستمبر میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا (4-1) اور نیوزی لینڈ (3-2) کو سے شکست دی۔ انہوں نے حال ہی میں دکھایا ہے کہ وہ کس قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے ۔ نئے کھلاڑی بی پی ایل (بنگلہ دیش پریمیئر لیگ) میں کھیلے ہیں اور وہ اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی لے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: