உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BAN vs PAK : پاکستان نے بے ایمانی نے جیتا آخری ٹی 20 میچ! بنگلہ دیش کے کپتان نے اٹھائے سوال، دیکھئے ویڈیو

    پاکستان نے بے ایمانی نے جیتا آخری ٹی 20 میچ! بنگلہ دیش کے کپتان نے اٹھائے سوال، دیکھئے ویڈیو ۔ (pcb twitter)

    پاکستان نے بے ایمانی نے جیتا آخری ٹی 20 میچ! بنگلہ دیش کے کپتان نے اٹھائے سوال، دیکھئے ویڈیو ۔ (pcb twitter)

    Bangladesh vs Pakistan : پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے میں پانچ وکٹ سے ہرایا ۔ آخری گیند پر محمد نواز نے چوکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی ۔

    • Share this:
      ڈھاکہ : پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے میں پانچ وکٹ سے ہرایا ۔ آخری گیند پر محمد نواز نے چوکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی ۔ اس اوور میں کل تین وکٹ گرے تھے ، لیکن جیت کے بعد بابر اعظم کی ٹیم پر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ جنہوں آخری اوور ڈالا تھا ۔ انہوں بھی اس کو لے کر بڑی بات کی ہے ۔ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز پر تین صفر سے قبضہ کیا ہے ۔

      پاکستان کو آخری اوور میں 8 رن بنانے تھے ، لیکن پہلی پانچ گیندوں پر صرف چھ رن بنے تھے اور پاکستان نے تین وکٹ بھی کھو دئے ۔ اب اس کو آخری گیند پر جیت کیلئے دو رن بنانے تھے ۔ محمود اللہ نے چھٹی گیند پھینکی ، لیکن محمد نواز ہٹ گئے اور گیند وکٹ پر لگ گئی ۔ اس پر بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے اپیل کی ، جس کو امپائر نے ٹھکرا دیا ۔ اس کے بعد نواز نے دوبارہ ڈالی گئی گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو جیت دلائی ۔


      میچ کے بعد محمود اللہ نے کہا کہ نواز آخری وقت پر ہٹے ۔ میں نے امپائر سے پوچھا کہ کیا یہ گیند صحیح ہے ۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ ہم امپائر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔ انہیں کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ہی امپائر تنویر احمد نے دیا تھا ۔ بنگلہ دیش کے کپتان نے نتیجہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت کے نزدیک تھے ، لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔ ہم ایک یا دو میچ جیتنے کی حالت میں تھے ۔ معلوم ہو کہ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے گھر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں مات دی تھی ۔

      میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم نے سات وکٹ پر 124 رن کا اسکور بنایا تھا۔ محمد نعیم نے سب سے زیادہ  47 رن بنائے تھے ۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور محمد وسیم نے دو دو وکٹ لئے تھے ۔ جواب میں پاکستان نے 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا تھا ۔ محممود رضوان نے 40 اور حیدر علی نے 45 رن بنائے ۔ حیدر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ۔ رضوان پلیئر آف دی سیریز رہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: