உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs BAN: کیا اب پاکستان کو بابر اعظم کی ضرورت نہیں، کپتان سپرفلاپ ، ٹیم نے کیا کلین سویپ

    PAK vs BAN: کیا اب پاکستان کو بابر اعظم کی ضرورت نہیں، کپتان سپرفلاپ ، ٹیم نے کیا کلین سویپ ۔ (AP)

    PAK vs BAN: کیا اب پاکستان کو بابر اعظم کی ضرورت نہیں، کپتان سپرفلاپ ، ٹیم نے کیا کلین سویپ ۔ (AP)

    Bangladesh vs Pakistan : بابر اعظم تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 9 کی اوسط سے صرف 27 رنز بنا سکے۔ انہوں نے پہلے میچ میں 7 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں وہ صرف ایک رن بنا سکے۔ تیسرے میچ میں انہوں نے 19 رنز بنائے۔ لیکن وہ اپنی فارم میں نہیں لگ رہے تھے۔

    • Share this:
      ڈھاکہ : بابر اعظم ٹی ٹوینٹی سیریز کے مسلسل تیسرے میچ میں ناکام رہے۔ وہ میچ میں صرف 19 رن ہی بنا سکے۔ لیکن پاکستان کی ٹیم سیریز 3-0 سے جیتنے میں کامیاب رہی ۔ ٹیم نے تیسرا میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا ۔ پیر کو کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 124 رن بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 20 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا ۔ ٹیم کو آخری گیند پر جیت ملی ۔ محمد رضوان نے 40 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ حیدر علی نے بھی 45 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس سے قبل بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں 4 نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ انہوں نے ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا۔

      تاہم آخری اوور میں میچ دلچسپ ہو گیا ۔ پاکستان کو جیت کے لیے 8 رنز بنانے تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں ۔ آف اسپنر اور کپتان محمود اللہ نے پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا ۔ انہوں نے دوسری گیند پر سرفراز احمد اور تیسری گیند پر حیدر علی کو آؤٹ کیا۔ اب ٹیم کو 3 گیندوں میں 8 رنز بنانے تھے۔ افتخار احمد نے چوتھی گیند پر چھکا لگایا۔ لیکن وہ 5ویں گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اب ایک گیند پر 2 رنوں کی ضرورت تھی ۔ محمد نواز نے آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو سنسنی خیز جیت دلائی۔

      بابر اعظم تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 9 کی اوسط سے صرف 27 رنز بنا سکے۔ انہوں نے پہلے میچ میں 7 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں وہ صرف ایک رن بنا سکے۔ تیسرے میچ میں انہوں نے 19 رنز بنائے۔ لیکن وہ اپنی فارم میں نہیں لگ رہے تھے۔ پھر بھی نوجوان کھلاڑیوں کے دم پر پاکستان کی ٹیم سیریز جیتنے میں کامیاب رہی۔

      ٹی ٹوینٹی کی بات کریں تو پاکستانی ٹیم سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی ٹیم 100 سے زیادہ انٹرنیشنل میچ نہیں جیت سکی ہے ۔ جیت کے معاملی میں ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: