شکیب الحسن کے نام ہوا 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' کا ایوارڈ، ان دو لیجنڈوں سے تھا مقابلہ

شکیب الحسن کے نام ہوا 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' کا ایوارڈ، ان دو لیجنڈوں سے تھا مقابلہ (Twitter/ICC)

شکیب الحسن کے نام ہوا 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' کا ایوارڈ، ان دو لیجنڈوں سے تھا مقابلہ (Twitter/ICC)

ICC Player of the Month Award : 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' ایوارڈ کے لئے شکیب الحسن کا اصل مقابلہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور یو اے ای کے آصف خان سے تھا۔ لیکن اپنی کارکردگی کی بدولت شکیب ان دونوں کھلاڑیوں کو مات دینے میں کامیاب رہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • bangladesh
  • Share this:
    نئی دہلی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ماہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کو خاص اعزاز سے نوازا ہے۔ مارچ کے مہینے میں انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے بلے اور گیند کے ساتھ ایک ورسٹائل کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی نے انہیں 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' کے خاص اعزاز سے نوازا ہے۔

    'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' ایوارڈ کے لئے شکیب الحسن کا اصل مقابلہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور یو اے ای کے آصف خان سے تھا۔ لیکن اپنی کارکردگی کی بدولت شکیب ان دونوں کھلاڑیوں کو مات دینے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ان کا جلوہ دیکھنے کو ملا تھا۔ ٹیم کے لئے بہترین بلے بازی کے ساتھ ساتھ انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

    شکیب الحسن آئی پی ایل 2023 میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی مصروفیات اور ذاتی وجوہات کی بناء پر اس مرتبہ انہوں نے خود کو لیگ سے دور رکھا ہے۔ ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کیمپ کا حصہ تھے۔

    یہ بھی پڑھئے: ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم! ان دو شہروں میں ہوسکتا ہے ہند۔ پاک مقابلہ


    یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم آئی پی ایل کے درمیان دھونی و کوہلی پر پڑیں گے بھاری، پاکستانی کپتان ورلڈ ریکارڈ سے چند قدم دور



    شکیب الحسن بنگلہ دیش کیلئے اب تک کل 411 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 451 اننگز میں ان کے بلے سے 13885 رنز نکلے ہیں۔ گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے 449 اننگز میں مجموعی طور پر 670 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: