ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر : بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز نے کی خودکشی ، ورلڈ کپ کا رہ چکے تھے حصہ

محمد سوزیب کی لاش ان کے گھر پر ملی ۔ ان کی موت سے بنگلہ دیش کرکٹ کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر : بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز نے کی خودکشی ، ورلڈ کپ کا رہ چکے تھے حصہ
بڑی خبر : بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز نے کی خودکشی ، ورلڈ کپ کا رہ چکے تھے حصہ

بنگلہ دیش کے سابق انڈر 19 کرکٹر محمد سوزیب نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ انہوں نے 14 نومبر کو اپنے گھر پر ہی خودکشی کرلی ۔ 21 سال کے سوزیب بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے ۔ اس ٹیم کی کمان سیف حسن نے سنبھالی تھی ۔ اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر نیوزی لینڈ بھی گئے تھے ، مگر انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ۔ یہ نوجوان بلے باز بنگلہ دیش کی انڈر 19 ایشیا کپ ٹیم کا بھی حصہ رہ چکا تھا ۔


سال 2018 میں انہوں نے شنیپوکور کی طرف سے لسٹ اے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ، جہاں نے انہوں نو ، صفر اور ناٹ آوٹ ایک رن بنائے تھے ۔ حالانکہ مارچ 2018 سے انہوں نے ایک بھی مقابلہ جاتی میچ نہیں کھیلا تھا ۔ سوزیب بنگابندھو ٹی ٹوینٹی کپ کے ڈرافٹ کا بھی حصہ نہیں تھے ۔


21 سال کے سوزیب بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے
21 سال کے سوزیب بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے


بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ گیم ڈیولپمنٹس مینیجر ابو انعام محمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر رہنے کی وجہ سے شاید سوزیب نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہو ۔ بی ڈی کرک ٹائمس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوزیب ، سیف اور آصف حسین کے ساتھ ہمارے 2018 بیچ کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے ۔ ورلڈ کپ میں اسٹینڈ بائی تھے ۔ ایشا کپ میں وہ سری لنکا کے خلاف کھیل چکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موت کی خبر سن کر افسوس ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ نوجوان کھلاڑی نے یہ خطرناک قدم ڈپریشن کی وجہ سے اٹھایا ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ۔ گزشتہ کچھ سالوں سے وہ کرکٹ میں ریگولر نہیں تھے ۔ وہ صرف فرسٹ کلاس اور ڈھاکہ میں پریمیئر لیگ ہی کھیلتے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 16, 2020 01:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading