உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے سات کھلاڑیوں کو کیا باہر! کیچ چھوڑنے والا لیجنڈ ٹیم میں

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے سات کھلاڑیوں کو کیا باہر! کیچ چھوڑنے والا لیجنڈ ٹیم میں (AFP)

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے سات کھلاڑیوں کو کیا باہر! کیچ چھوڑنے والا لیجنڈ ٹیم میں (AFP)

    Bangladesh vs Pakistan: پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ دونوں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز جمعہ سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 12 رکنی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جن میں سے 11 کھلاڑی کل میدان میں اتریں گے۔

    • Share this:
      ڈھاکہ : پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ دونوں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز جمعہ سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 12 رکنی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جن میں سے 11 کھلاڑی کل میدان میں اتریں گے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔ لیکن 2 میچوں میں بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ایسے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک مرتبہ پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی بات کریں تو پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی تھی۔ اس نے سبھی 6 میچوں میں ایک ہی پلیئنگ 11 کو موقع دیا تھا ۔ لیکن پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کئے گئے 12 کھلاڑیوں کی بات کریں تو اس میں ورلڈ کپ کھیلنے والے صرف 4 کھلاڑی ہی شامل ہیں۔ یعنی 7 کھلاڑی باہر ہو چکے ہیں۔ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ بابر اور رضوان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔

      تیز گیند باز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے پر حسن علی کو کافی ٹرول کیا گیا تھا ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔ اس کے بعد ویڈ نے آفریدی کے ایک اوور میں تین چھکے لگا کر ٹیم کو سنسنی خیز جیت دلائی تھی ۔ بعد ازاں آسٹریلیا نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔



      پاکستان کی ٹیم اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم نے اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ٹیم کے لیجنڈ شکیب الحسن انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آخری میچوں میں بھی نظر نہیں آئے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: