ہوم » نیوز » اسپورٹس

بنگلہ دیش کے اس بڑے کھلاڑی نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان جانے سے کیا انکار ، جانیں کیا ہے اصل وجہ

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مشفق دورے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2020 10:09 PM IST
  • Share this:
بنگلہ دیش کے اس بڑے کھلاڑی نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان جانے سے کیا انکار ، جانیں کیا ہے اصل وجہ
بنگلہ دیش کے اس بڑے کھلاڑی نے ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان جانے سے کیا انکار ، جانیں کیوں

بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان میں ٹی -20 سیریز کے لئے جانے سے انکار کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کو پاکستان میں تین ٹی - 20 میچوں کی سیریز 24 جنوری سے کھیلنی ہے۔ مشفق نے بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر منهاج العابدین کو بتایا ہے کہ وہ ٹی -20 سیریز کے لئے پاکستان نہیں جائیں گے ۔ منهاج العابدین نے بتایا کہ مشفق نے جمعہ کی صبح انہیں فون کر یہ جانکاری دی ہے کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے ۔ سلیکٹرز کو اب مشفق سے رسمی خط کا انتظار ہے ، جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر کردیا جائے گا۔


بنگلہ دیش کا یہ دورہ اگرچہ تین حصوں میں تقسیم ہو گا ۔ اس دورے میں بنگلہ دیش دو ٹیسٹ ، تین ٹی -20 اور ایک ون ڈے کھیلے گا ۔ بنگلہ دیش 24 سے 27 جنوری تک تین ٹی - 20 کھیلے گا۔  بنگلہ دیش کی ٹیم اس کے بعد سات فروری سے ہونے والا پہلا ٹیسٹ کھیلنے پاکستان لوٹے گی ۔ پاکستانی کھلاڑی اس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے ، جو 22 مارچ تک جاری رہے گی۔


فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مشفق دورے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مشفق دورے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔


دوسرا ٹیسٹ پانچ اپریل سے شروع ہو گا ۔ یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں ۔ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے تین اپریل کو واحد ون ڈے کھیلا جائے گا ۔ ابھی فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مشفق دورے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔
First published: Jan 17, 2020 10:09 PM IST