کوچ پر جنسی استحصال کا الزام ، بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا معطل
یونین نے کہا کہ جسمانی خد وخال پر ذاتی تبصرے سے ٹیم کے ارکان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور غصے پر قابو پانے میں ناکامی کی اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر یہ معطلی عائد کی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 22, 2020 11:54 PM IST

علامتی تصویر
بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن (بی سی اے ) نے ریاست کی خواتین ٹیم کے کوچ اتل بیڈاڈے کے خلاف جنسی استحصال سمیت دیگر الزامات میں تحقیقات زیر التوا دیکھتے ہوئے انہیں غیر معینہ وقت کے لئے معطل کر دیا ہے ۔ بی سی اے کی جانب سے اگرچہ 53 سالہ بیڈاڈے کے خلاف عائد الزامات کو واضح طور پر نہیں بتایا گیا ہے ، لیکن ایسوسی ایشن نے ایک خط میں کہا ہے کہ یہ معطلی ان کے رویے کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔
یونین نے کہا کہ جسمانی خد وخال پر ذاتی تبصرے سے ٹیم کے ارکان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور غصے پر قابو پانے میں ناکامی کی اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر یہ معطلی عائد کی گئی ہے ۔
بی سی اے کے سیکرٹری اجیت لیلے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسو سی ایشن کی سپریم کمیٹی اس معاملے میں جانچ کمیٹی تشکیل کرے گی جو بیڈاڈے کے خلاف لگے الزامات کی جانچ کرے گی۔ اگرچہ دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کے سبب اس بات کا یقین نہیں ہے کہ جانچ کمیٹی تشکیل کب کی جائے گی۔