اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہیلی کاپٹر سے میچ کھیلنے پہنچا پاکستان کا اسٹار کرکٹر، بلے بازی میں رہا فلاپ، ٹیم کا بھی کیا بیڑا غرق

    ہیلی کاپٹر سے میچ کھیلنے پہنچا پاکستان کا اسٹار کرکٹر، بلے بازی میں رہا فلاپ ۔  (Pcb Twitter)

    ہیلی کاپٹر سے میچ کھیلنے پہنچا پاکستان کا اسٹار کرکٹر، بلے بازی میں رہا فلاپ ۔ (Pcb Twitter)

    Bangladesh premier league : رضوان بی بی ایل میں کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں۔ رضوان 14 جنوری کو ہونے والا میچ کھیل سکیں، اس لیے فرنچائزی نے انہیں لانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی بی ایل) میں کومیلا وکٹورینز فرنچائزی نے پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو لانے کیلئے وی آئی پی ہیلی کاپٹر بھیجا ۔ دراصل رضوان کو 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کراچی سے چٹاگانگ کے ظہور علی چودھری اسٹیڈیم پہنچنا تھا۔ رضوان بی بی ایل میں کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں۔ رضوان 14 جنوری کو ہونے والا میچ کھیل سکیں، اس لیے فرنچائزی نے انہیں لانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجا۔

      رضوان بھی وقت پر چٹاگانگ پہنچ گئے، لیکن وہ اپنی ٹیم کییلئے کچھ خاص نہیں کر سکے۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے فارچیون بریشال کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ کپتان شکیب الحسن نے 45 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

      ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کو سلامی بلے باز لٹن داس اور محمد رضوان سے بڑی اننگز کی امید تھی، لیکن رضوان صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔ انہیں اننگز کے چھٹے اوور میں قمر الاسلام نے آؤٹ کردیا ۔ رضوان نے 11 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چھکے لگائے۔ ٹیم کی جانب سے خوشدل شاہ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ وکٹورینز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔

      بتادیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں رضوان نے 77 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان کی سنچری اور رضوان کی اننگز کے باوجود پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ اس سیریز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

      یہ بھی پڑھئے: سابق کپتان نے پاکستان کے تیز گیندبازوں پر نکالی بھڑاس، کہا: اپنی اسپیڈ کیا بینک میں ....


      یہ بھی پڑھئے: سعید انور کا بڑا دعوی، غیر ملکی کرکٹر نے ہندووں کو بنایا مسلمان، ہندوستان سے ہے خاص تعلق



      خیال رہے کہ کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں رضوان کو باہر بیٹھایا گیا تھا اور ان کی جگہ پر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ سرفراز نے ٹیسٹ سیریز  میں شاندار پرفارمنس دی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: