உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی پی ایل 2021 پر بھی کورونا کا خطرہ ، بی سی آئی کی چھ کھلاڑیوں پر کڑی نظر

    آئی پی ایل 2021 پر بھی کورونا کا خطرہ ، بی سی آئی کی چھ کھلاڑیوں پر کڑی نظر ۔ تصویر : اے پی ۔

    آئی پی ایل 2021 پر بھی کورونا کا خطرہ ، بی سی آئی کی چھ کھلاڑیوں پر کڑی نظر ۔ تصویر : اے پی ۔

    آئی پی ایل 2021 پر بھی کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل فرنچائزیوں کی ٹیم انڈیا کے فیزیو یوگیش پرمار کے رابطے میں آئے چھ کھلاڑیوں پر نظر کڑی نظر ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد آئی پی ایل 2021 پر بھی کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم میں کورونا کے کئی معاملات سامنے آنے کے بعد مانچسٹر میں ہونے والا پانچواں ٹیسٹ میچ رد کردیا گیا تھا ۔ آخری ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کے فیزیو یوگیش پرمار کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل فرنچائزی پرمار کے قریبی رابطے میں آئے کھلاڑیوں پر نظر رکھ رہے ہیں ۔ پرمار ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما ، محمد سمیع ، ایشانت شرما ، چتیشور پجارا ، رویندر جڈیجہ اور محمد سراج کے قریبی رابطے میں آئے تھے ۔

      Insidesport کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد سراج ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے وراٹ کوہلی کے ساتھ لندن میں چیف کوچ روی شاستری کی بک لانچ میں شرکت کی تھی ۔ روہت شرما ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے میچ کو رد کرنے کی وکالت کی تھی ۔ روہت کی ہیمسٹرنگ کا علاج پرمار ہی کررہے تھے ، اس لئے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت پر قریبی نظر رکھی جائے گی ۔ بی سی سی آئی نے ان کھلاڑیوں کو کافی محتاط رہنے اور اپنے ہوٹل کے کمروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔

      آئی پی ایل ٹیم سے وابستہ ایک افسر نے بتایا کہ ہم اس پر بی سی سی آئی کی گائیڈ لائن کا انتظار کریں گے ۔ ہم صرف یہی امید کرتے ہیں کہ سبھی کھلاڑی محفوظ ہوں اور یو اے ای پہنچیں ۔ اگر کوئی کورونا پازیٹیو آتا ہے تو اس کا ٹورنامنٹ پر بھی اثر پڑسکتا ہے ، لیکن سبھی کو ٹیکے لگے ہوئے ہیں اور انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔

      کھلاڑی کمرشیل فلائٹ سے یو اے ای کیلئے اڑان بھریں گے اور آئی پی ایل 2021 کے شروع ہونے سے پہلے چھ دن کیلئے کوارنٹائن میں رہیں گے ۔ وہیں رائل چیلنجرس بنگلورو کی انتظامیہ  اتوار کو چارٹیڈ طیارہ سے کپتان وراٹ کوہلی اور محمد سراج کو مانچسٹر سے دبئی لائے گی ۔ کتپان روہت شرما سمیت ممبئی انڈینس کے ستارے ہفتہ کو مانچسٹر سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ چنئی سپرکنگس اور پنجاب کنگس بھی پانچواں ٹیسٹ رد ہونے کے بعد دونوں ممالک کے اپنے کھلاڑیوں کو کمرشیل فلائٹ سے یو اے ای لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

      بی سی سی آئی نے اس سے پہلے ایک چارٹیڈ طیارہ سے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میں شامل کھلاڑیوں کو 15 ستمبر کو آئی پی ایل کیلئے یو اے ای لانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ ہندوستانی ٹیم میں کورونا کے قہر کی وجہ سے پانچواں ٹیسٹ میچ رد ہوگیا ، جس کی وجہ سے صورتحال بدل گئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: