ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2021: نو اپریل سے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے میچ ، نریندر مودی اسٹیڈیم میں 30 مئی کو ہوگا فائنل

ٹورنامنٹ لیگ مرحلہ کے دوران غیرجانبدار مقامات پر کھیلا جائے گا۔ شروعاتی دور کے میچ شائقین کے بغیر ہوں گے اور شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ بعد کے مرحلہ میں کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 07, 2021 07:47 PM IST
  • Share this:
IPL 2021: نو اپریل سے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے میچ ، نریندر مودی اسٹیڈیم میں 30 مئی کو ہوگا فائنل
IPL 2021: نو اپریل سے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے میچ ، نریندر مودی اسٹیڈیم میں 30 مئی کو ہوگا فائنل

آئی پی ایل کے 14 واں ایڈیشن 9 اپریل کو شروع ہوگا اور ملک کے چھ شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ لیگ مرحلہ کے دوران غیرجانبدار مقامات پر کھیلا جائے گا۔ شروعاتی دور کے میچ شائقین کے بغیر ہوں گے اور شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ بعد کے مرحلہ میں کیا جائے گا۔ آئی پی ایل کے میچ احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی، ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچ غیرجانبدار مقامات پر ہوں گے اور شائقین کے بغیر ہوں گے۔


سمجھا جاتا ہے بی سی سی آئی آئی پی ایل کا استعمال اس سال اکتوبر۔نومبر میں ہندستانی زمین پر ہونے والے ٹی۔20عالمی کپ کے مشق کے طورپر کررہا ہے اور یہ یقینی کرنا چاہتا ہے کہ تمام احتیاتی اقدام صحیح طریقہ سے اپنی جگہ پر ہوں۔ گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں رائل چیلنجرس بنگلورو سے چنئی میں مقابلہ کرے گی۔ پلے آف اور فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 30 مئی کو ہوگا۔


ہر فرنچائزی لیگ مرحلے میں چھ مقامات میں سے چار مقامات پر کھیلے گی۔ لیگ مرحلے میں کل 56 میچ ہوں گے۔ چنئی، ممبئی، بنگلور، اور کولکاتہ 10-10 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ دہلی اور احمدآباد آٹھ آٹھ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے پلے آف اور 30 مئی کو یہیں فائنل کھیلا جائے گا۔ اسی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان بال ٹیسٹ میچ اور اس کے بعد چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ اب پہلی بار یہاں پر آئی پی ایل کا میچ کھیلا جائے گا۔


آئی پی ایل تقریباً دو سال بعد ہندوستان میں لوٹ رہا ہے۔ کورونا وبا کے سبب گزشتہ برس آئی پی ایل کے میچ یو اے ای میں ستمبر-نومبر کے درمیان کروائے گئے تھے۔ ممبئی نے یو اے ای میں پانچویں بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ کا پروگرام اس طرح بنایا گیا ہے کہ ہر ٹیم لیگ مرحلے کے دوران محض تین بار سفر کرے ۔ تاکہ کورونا کے خطرے کا اندیشہ کم رکھا جا سکے۔

شاہ نے ساتھ ہی کہا کہ میچز میں آڈینس کو داخلہ دینے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ بعد کے مرحلے میں کیا جائے گا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 07, 2021 07:40 PM IST