உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK دوطرفہ سیریز کو لے کر سوربھ گنگولی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

    IND vs PAK دوطرفہ سیریز کو لے کر سوربھ گنگولی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات (Sourav Ganguly/Instagram)

    IND vs PAK دوطرفہ سیریز کو لے کر سوربھ گنگولی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات (Sourav Ganguly/Instagram)

    India vs Pakistan : ہندوستان اور پاکستان نے حال ہی میں آئی سی سی مرد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ، جو ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : گزشتہ کئی سالوں سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹورنامنٹوں تک ہی محدود ہے ۔ آخری مرتبہ دونوں ٹیمیں دوطرفہ سیریز میں 2012 ۔ 13 میں کھیلی تھیں ۔ اس وقت پاکستان نے ہندوستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی ۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات نے ہندوستان بمقابلہ پاکستان دو طرفہ سیریز کو روکنے کیلئے مجبور کردیا ۔ حالانکہ پاکستان کے کئی سابق کرکٹروں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز کو پھر سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایسے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سوربھ گنگولی نے زور دے کر کہا کہ صرف کرکٹ بورڈ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا ۔

      ہندوستان اور پاکستان نے حال ہی میں آئی سی سی مرد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ، جو ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔ ہندوستان اور پاکستان صرف آئی سی سی کے ذریعہ منعقدہ ٹورنامنٹس میں ایک دوسر کے ساتھ کھیلتے ہیں ۔ اس پر گنگولی نے کہا کہ دوطرفہ کرکٹ ایک ایسی چیز ہے ، جس پر متعلقہ سرکاروں کو کام کرنا ہے ۔

      سوربھ گنگولی نے 40 ویں شارجہ بین الاقوامی کتب میلہ میں ایک کتاب کے لانچ کے موقع پر کہا کہ یہ کرکٹ بورڈوں کے ہاتھوں میں نہیں ہے ۔ آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی ہیں ، دو طرفہ کرکٹ کو سالوں سے روک دیا گیا ہے اور یہ کچھ ایسا ہے جس پر متعلقہ سرکاروں کو کام کرنا ہے ۔ یہ نہ رمیز راجا کے ہاتھ میں ہے اور نہ ہی میرے ۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر رمیز راجا نے کہا تھا کہ انہوں نے گنگولی سے بات چیت کی ہے ۔ راجا نے زور دے کر کہا تھا کہ سیاست کو کھیل سے دور رکھا جانا چاہئے ۔

      رمیز راجا نے کہا تھا کہ میں نے اے سی سی کی میٹنگوں کے موقع پر بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی اور سکریٹری جے شاہ سے ملاقات کی ۔ ہمیں کرکٹ کا رشتہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ سیاست کو جتنا ہوسکے اتنا کھیل سے دور رہنا چاہئے اور ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: