ممبئی۔ بی سی سی آئی کو جلد ہی نیا صدر ملنے والا ہے۔ بورڈ کی اے جی ایم 18 اکتوبر کو ہونے جا رہی ہے۔ اس میں انتخاب سے لے کر نئے عہدیداروں کے نام تک بحث ہوگی۔ مانا جا رہا ہے کہ موجودہ صدر سوربھ گنگولی دوبارہ صدر نہیں بنیں گے۔ دریں اثنا، بورڈ AGM سے پہلے منگل کو ایک علیحدہ اجلاس منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لیے بورڈ کے تمام افسران آج رات ممبئی پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے بورڈ کے آئین میں تبدیلی کی منظوری دی تھی۔ اس کے مطابق بورڈ اور ریاستی ایسوسی ایشن کی میعاد پر الگ الگ غور کیا جائے گا۔ ایسے میں گنگولی 2025 تک صدر رہ سکتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس میٹنگ میں انتخابات سے متعلق تمام فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی ایگزیکٹو میں کس کو جگہ ملے گی اس بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ سوربھ گنگولی الیکشن لڑتے ہیں یا نہیں۔ ان کے آئی سی سی میں بھی جانے کی چرچا ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر آئندہ ایک ہفتہ بورڈ کے لیے بہت اہم ہونے والا ہے۔
56 سال کی عمر میں اس پاکستانی شخص نے کی پانچویں بار شادی، بیٹی نے ڈھونڈ کر دی دلہنبالی ووڈ کے وہ سپر اسٹار جنہوں نے ڈپریشن سے لڑ کر حاصل کی جیت، فینس کو دیا خاص پیغام
کچھ رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر راجر بنی بی سی سی آئی کے نئے صدر بن سکتے ہیں۔ وہ فی الحال کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (KSCA) کے صدر ہیں۔ وہ اے جی ایم میں ریاست کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے پہلے سنتوش مینن KSCA کی جانب سے بورڈ میٹنگز میں حصہ لیتے تھے۔ آئی سی سی کے سابق صدر ششانک منوہر کے بیٹے ادویت منوہر ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہوں گے جبکہ آشیش شیلر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے کے طور پر شامل ہوں گے۔
یہ انتخاب اس نقطہ نظر سے بھی اہم ہے کیونکہ اگلے سال ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں آئی پی ایل کی ونڈو بھی بڑھے گی۔ اس کا اثر بین الاقوامی کیلنڈر پر بھی پڑے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔