نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم انڈیا کی خراب کارکردگی کے بعد سے ہی بی سی سی آئی ایک کے بعد ایک سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ پوری سلیکشن کمیٹی کو ہٹانے کے بعد اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن کے معاہدے کو رینیو نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اپٹن کو کوچ راہل دراوڑ کی درخواست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سال جولائی میں ٹیم انڈیا سے جوڑا گیا تھا۔ اپٹن نے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ٹیم انڈیا میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان کا معاہدہ T20 ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو گیا تھا۔ اب ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ اپٹن دسمبر میں روہت شرما کی قیادت میں بنگلہ دیش کے دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ ہندوستان کو اس دورے میں 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق بی سی سی آئی نے مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن کے معاہدے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاکہ کھلاڑیوں کو دباؤ سے کیسے نمٹا جائے۔ وراٹ کوہلی کو ان کی موجودگی کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے ایشیا کپ سے پہلے کوہلی کے ساتھ کافی وقت گزارا تھا اور انہیں فارم میں واپس آنے میں مدد کی تھی۔
اگر عالمی کپ جیتنا ہے تو IPL مت کھیلو، روہت شرما کے بچن کے کوچ نے دیا بڑا بیانشعیب ملک نے ہندوستان کو بتایا پسندیدہ تو وقار یونس نے اڑایا مذاق، کہہ ڈالی یہ بڑی باتاس کے علاوہ انہوں نے T20 ورلڈ کپ کے دوران کے ایل راہل کے ساتھ وقت گزارا تھا۔ اس کا یہ اثر بھی ہوا تھا کہ شروعاتی میچوں میں ناکام رہنے کے بعد اس اوپنر نے زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف نصف سنچریاں اسکور کیں۔ یہ دونوں میچ ہندوستان نے جیتے تھے۔
اپٹن سے پہلے، بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کا کانٹریکٹ رینیو نہ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ یہ اپٹن کی ٹیم انڈیا کے ساتھ تیسری اننگز تھی۔ حالانکہ یہ مایوسی کے ساتھ ختم ہوا کیونکہ ٹیم انڈیا ایک بار پھر بڑے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ تھے۔ تب انہوں نے کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ مل کر ہندوستان کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔