اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کا دورہ کرے گی ہندوستانی کرکٹ ٹیم، جانئے 15 سال بعد آخر ایسا کیوں ہوگا

    پاکستان کا دورہ کرے گی ہندوستانی کرکٹ ٹیم، جانئے 15 سال بعد آخر ایسا کیوں ہوگا (AFP)

    پاکستان کا دورہ کرے گی ہندوستانی کرکٹ ٹیم، جانئے 15 سال بعد آخر ایسا کیوں ہوگا (AFP)

    Asia CUp 2023: فیوچر ٹورز پروگرام کے مطابق پاکستان 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، جو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے اپنے آپشن کھلے رکھے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : بی سی سی آئی نے مبینہ طور پر اگلے سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فیوچر ٹورز پروگرام کے مطابق پاکستان 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، جو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے اپنے آپشن کھلے رکھے ہیں۔ حالانکہ پاکستان کے ساتھ کشیدہ سفارتی تعلقات کے درمیان حتمی فیصلہ ہندوستان کی حکومت کرے گی۔ بی سی سی آئی حکومت کی منظوری پر ہی کوئی قدم اٹھائے گا ۔

      کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق 18 اکتوبر کو ہونے والی بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ سے پہلے اس سے متعلق ریاستی ایسوسی ایشنز کو ایک سرکلر بھیجا گیا ہے۔ اس میں ایشیا کپ سمیت پاکستان میں شرکت کرنے والی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کی فہرست دی گئی ہے۔ اگلے سال تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ہیں، جن میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ شامل ہیں ۔

      ہندوستان ایشیا کپ کے علاوہ ان سبھی عالمی مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ ہندوستان کرکٹ ٹیم نے 2008 کے ممبئی حملے کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ کرک بز نے بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یہ  ہمیشہ کی طرح حکومت ہند کی منظوری کے تحت ہو گا۔

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے پاکستانی صحافی کو لگائی لتاڑ، دیا ایسا جواب، بند کردیا منہ، جانئے پورا معاملہ


       

      یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی سے کیسے بچا جاسکتا ہے، گوتم گمبھیر نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو دیا یہ اہم مشورہ


      دوسری جانب فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 2023-2027 تک دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے نہیں ہوں گی۔ بی سی سی آئی نے سبھی ریاستی ایسوسی ایشنوں کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔ پاکستان کے ساتھ کسی بھی دو طرفہ سیریز کا فیصلہ حکومت ہند کے مطابق ہی کیا جائے گا۔

      کئی عالمی ٹورنامنٹس کے باوجود ہندوستان کب مردوں کی کرکٹ ٹیم 2023-2027 کے سرکل میں 38 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جس میں 20 گھریلو اور 18 غیرملکی شامل ہیں۔ ہندوستانی ٹیم گھر پر 21 اور بیرون ملک اتنے ہی ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ہندوستان کو اس مدت کے دوران 31 ٹی 20 میچز گھر پر اور 30 ​​باہر کھیلنے ہیں۔ یعنی کل 61 ٹی ٹوینٹی میچز ہوں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: