بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی کو آیا ہارٹ اٹیک ، اسپتال میں بھرتی
بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی کو سینے میں درد کے بعد کولکاتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کولکاتہ کے ووڈلینڈس اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 02, 2021 03:14 PM IST

بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی کو آیا ہارٹ اٹیک ، اسپتال میں بھرتی
بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی کو سینے میں درد کے بعد کولکاتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کولکاتہ کے ووڈلینڈس اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں ۔ آج انہیں جم میں ورک آوٹ کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک آیا ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور انجیوپلاسٹی سے گزرنا ہوگا ۔ رپورٹس کے مطابق ان کی حالت ابھی مستحکم ہے۔
سینئر کھیل صحافی بوریا مجمدار نے بتایا کہ جب گنگولی جم میں تھے تب انہیں چکر آیا اور وہ ٹیسٹ کروانے کیلئے ووڈلینڈس اسپتال گئے ۔ جب یہ پتہ چلا کہ گنگولی کو دل سے وابستہ پریشانی ہے تو اسپتال نے ڈاکٹر سروج منڈل کی قیادت میں تین رکنی بورڈ بنایا ہے ، جو ان کا علاج کرے گا ۔
He felt dizzy when he was in the gym and he went to Woodlands to get the Tests done. That’s when it came to light that there was a cardiac issue and the hospital has now created a 3 member board with Dr. Saroj Mondal who will perform the procedure. @SGanguly99 get well soon.
— Boria Majumdar (@BoriaMajumdar) January 2, 2021
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ یہ سن کر کافی دکھ ہوا کہ سوربھ گنگولی کو ہلکا دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ان کے جلد صحت مند ہونے کی تنما کرتی ہوں ۔ گنگولی اور ان کے کنبہ کیلئے دعا کرتی ہوں ۔
Sad to hear that @SGanguly99 suffered a mild cardiac arrest and has been admitted to hospital.
Wishing him a speedy and full recovery. My thoughts and prayers are with him and his family!
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) January 2, 2021
رپورٹس کے مطابق گنگولی سینے میں درد کے بعد جم میں بیہوش بھی ہوگئے تھے ۔ 48 سالہ گنگولی کی حالت اب مستحکم ہے اور انہیں ایمرجنسی وارڈ میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔