پاکستانی کرکٹ بورڈ کو لگے گا زور کا جھٹکا، بی سی سی آئی کی ہوگی 9 گنا زیادہ کمائی، آئی سی سی کا پلان تیار!

پاکستانی کرکٹ بورڈ کو لگے گا زور کا جھٹکا، بی سی سی آئی کی ہوگی 9 گنا زیادہ کمائی، آئی سی سی کا پلان تیار! (Jay Shah Twitter)

پاکستانی کرکٹ بورڈ کو لگے گا زور کا جھٹکا، بی سی سی آئی کی ہوگی 9 گنا زیادہ کمائی، آئی سی سی کا پلان تیار! (Jay Shah Twitter)

آئی سی سی کی جانب سے اگلے 4 سالوں کے لئے ریونیو کی تقسیم کا جو نیا ماڈل تیار کیا جارہا ہے، اس کے تحت بی سی سی آئی عالمی کرکٹ میں ایک پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ مزید امیر ہونے جا رہا ہے اور ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اس کی حیثیت مزید بڑھے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے اگلے 4 سالوں کے لئے ریونیو کی تقسیم کا جو نیا ماڈل تیار کیا جارہا ہے، اس کے تحت بی سی سی آئی عالمی کرکٹ میں ایک پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا۔ اس عرصے کے دوران آئی سی سی کو ہونے والی خالص آمدنی کا تقریبا 40 فیصد بی سی سی آئی کے پاس آئے گا۔ تاہم نئے ریونیو ماڈل کی ابھی صرف تجویز ہی سامنے آئی ہے۔ لیکن ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی اس ماڈل کے حساب سے 2024-2027 کے درمیان ہر سال 230 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 1900 کروڑ روپے) کما سکتا ہے یا بی سی سی آئی کے پاس آئی سی سی کی سالانہ ہونے والی 5000 کروڑ روپے کی آمدنی کا 38.5 فیصد حصہ ہوگا۔

    اس مجوزہ ماڈل میں ہندوستان کے بعد سب سے زیادہ کمانے والا کرکٹ بورڈ ای سی بی ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی کل آمدنی کا 6.89 فیصد کما سکتا ہے۔ اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کا نمبر آئے گا۔ سی اے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کمائی کا 6.25 فیصد ملے گا۔ دوسری جانب کل کمائی کا صرف 5.75 فیصد پاکستان کو ملے گا۔ جہاں ہندوستان سال کے 1900 کروڑ کمائے گا تو وہیں پی سی بی کی کمائی 283 کروڑ کے لگ بھگ ہوگی۔ یعنی بی سی سی آئی کو آئی سی سی کے ریونیو پول سے پی سی بی کے مقابلہ میں 9 گنا زیادہ رقم ملے گی۔

    سالانہ آمدنی کا یہ اعداد و شمار آئی سی سی کی تخمینی آمدنی پر مبنی ہے، جو ہندوستانی مارکیٹ سمیت عالمی سطح پر پانچ الگ الگ علاقوں میں فروخت کی گئی تھیں۔ اس رقم کا ایک بڑا حصہ ہندوستانی بازار میں میڈیا کے حقوق کی فروخت سے آیا ہے۔ ڈزنی اسٹار نے حال ہی میں 4 سال کیلئے میڈیا رائٹس خریدے تھے۔

    یہ بھی پڑھئے: Asia Cup 2023: ہندوستان کو ملا دو پڑوسی ممالک کا ساتھ، پاکستان میں ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں، میزبانی جانی طے!


    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان ۔ پاکستان ورلڈ کپ میچ کی تاریخ آئی سامنے، اکتوبر میں ہوگا مقابلہ، جانئے کس شہر کو ملی میزبانی؟



    مجوزہ ریونیو ماڈل آئی سی سی کی ایک ٹیم کے ذریعہ تیار کیا گیا تھا۔ اس کو لے کر مارچ میں آئی سی سی بورڈ کے تبادلہ خیال کئے جانے سے پہلے اس پر فائنانس اینڈ کمرشیل افیئرز (ایف اینڈ سی اے) کمیٹی کے ذریعہ کام کیا گیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: