ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایم ایس دھونی کے مستقبل کو لے کر بھڑکے عرفان پٹھان ، بی سی سی آئی کو کہہ ڈالی یہ بڑی بات

  • Share this:
ایم ایس دھونی کے مستقبل کو لے کر بھڑکے عرفان پٹھان ، بی سی سی آئی کو کہہ ڈالی یہ بڑی بات
آسٹریلیا میں ٹی ۔20 عالمی کپ کا انعقاد مشکل: عرفان پٹھان

ٹیم انڈیا میں مہندر سنگھ کے مستبقل کو لے کر اب عرفان پٹھان بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ دراصل دھونی نے جولائی 2019 کے بعد سے ہی کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے اور ان کے ریٹائرمنٹ کو لے کر طویل عرصہ سے قیاس آرائی کا بازار گرم ہے ۔ اب ٹیم انڈیا کےسابق گیند باز عرفان پٹھان نے بی سی سی آئی کو دھونی سے وابستہ سوالات کے جوابات دینے کیلئے کہا ہے ۔


عرفان پٹھان نے بھی حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا ۔ دھونی کو اس سال آئی پی ایل کے ذریعہ میدان پر واپسی کرنی تھی ، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال آئی پی ایل کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے ۔


انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی کے مستقبل کو لے کر عرفان پٹھان نے کہا کہ کے ایل راہل اور ریشبھ پنت ریگولر طور پر تقریبا ایک سال سے ہندوستانی ٹیم میں کھیل رہے ہیں ۔ اگر دھونی کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے ، تو کیا ان کھلاڑیوں کے ساتھ صحیح ہوگا جو مستقل طور پر ان کی جگہ ٹیم انڈیا کا حصہ ہیں ، ایسے میں بی سی سی آئی کو ایم ایس دھونی سے وابستہ سوالات کے جواب دینے چاہئیں ۔


عرفان پٹھان نے ساتھ ہی کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کو کھیلنے کی ضرورت ہے ، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یقینی طور پر انہیں ہندوستان کیلئے کھیلنا چاہئے ۔ وہ ہندوستان کے سب سے بہترین کرکٹروں میں سے ہیں ۔ انہوں نے ورلڈ کرکٹ کو کافی کچھ دیا ہے ۔ اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو لے کر پوچھے گئے سوال پر عرفان نے کہا کہ سبھی اداروں کو آسٹریلیا میں مجوزہ ٹی 20 ورلڈ کو لے کر کوئی بھی حتمی فیصلہ لینے سے پہلے ہر تین چار ہفتوں میں حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اگر پھر بھی ٹورنامنٹ رد یا ملتوی کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو ایسا ہی کیا جانا چاہئے ۔ اس میں آپ کچھ نہیں کرسکتے ، کیونکہ آپ کو لوگوں کی زندگی بچانی ہے ۔ موجودہ وقت میں سبھی لوگوں کی یہی ترجیح ہونی چاہئے ۔
First published: Mar 30, 2020 04:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading